ہارون انصاری ہاسپٹل میں ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آہیرے میڈم اور اعزازی آفیسر ڈاکٹر صائقہ جبین کا استقبال کیا گیا
مالیگاؤں 13 ، جون آج بروز منگل دوپہر ٹھیک بارہ بجے مشہور سوشل ورکر اسماعیل رحمانی اور مشہور شاعر رئیس ستارہ کی قیادت میں سوشل ورکرز کا ایک قافلہ ہارون انصاری ہاسپٹل پہنچا جہاں پر مالیگاؤں شہر کی نئی ہیلتھ آفسر ڈاکٹر جئے شری آہیرے میڈم کا استقبال کیا گیا وہیں ساتھ ہی بہترین اعزازی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صائقہ جبین صاحبہ کو بھی استقبالیہ دیا گیا
تمام سوشل ورکرز نے آہیرے میڈم کو ویلکم کہا وہیں رئیس ستارہ نے سب سے پہلے تمام سوشل ورکرز کا تعارف کروایا اور صائقہ جبین میڈم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آہیرے میڈم کو خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ساتھ ہی رئیس سِتارہ نے سوشل ورکرز کے تعارف کیلئے کچھ تجویز رکھی جس پر آفیسران نے غور کرنے کا وعدہ کیا اسماعیل رحمانی نے سرکاری ہاسپٹل اسٹاف کی تعریف کی اور کہیں نہ کہیں ہونے والی کوتاہی اور خامی کو دور کرنے کی گزارش کی اور آہیرے میڈم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
شہزاد ماسٹر نے ہاسپٹل اسٹاف کی تعریف بھی کی اور تنقید بھی کی انہوں نے خاص طور سے ڈیلیوری کیلئے آنے والی خواتین کو سہولت دینے کی گزارش کی
صائقہ جبین میڈم نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی جانب سے مریضوں کو پوری سہولت دینے کی کوشش کرتے ہیں مگر کہیں نہ کہیں ہم بھی مجبور ہوجاتے ہیں تو ہی ہم مریض کو آگے ریفر کرتے ہیں وگر نہ ہم بغیر کسی وجہ کے آگے نہیں بھیجتے آخر میں ہیلتھ آفیسر آہیرے میڈم نے اپنی بات رکھتے ہوئے سب سے پہلے تمام سوشل ورکرز کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں بہت اچھا لگا کیونکہ یہاں محبت اور محبت کرنے والے لوگ ہیں جنہیں یقناً میرے کام سے ہمیشہ محبت ہی ملے گی
رئیس سِتارہ، ۔محمداسماعیل رحمانی، شہزاد ماسٹر ، صادق الفراز ، انیس رہبر الفراز ، محمد فیضان رجو ، اوصاف انصاری ، حافظ محمد عمر، حامد علی ، جاوید سر ، سمیت اخلاق مدینہ ہوٹل والے و دیگر علاقے کے معززین اس اعزازی تقریب میں شریک رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں