src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایسی ڈگریوں کی کوئی ضرورت نہیں جس سے ایمان کا سودا کرنا پڑے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 24 مئی، 2023

ایسی ڈگریوں کی کوئی ضرورت نہیں جس سے ایمان کا سودا کرنا پڑے

 

 



ایسی ڈگریوں کی کوئی ضرورت نہیں جس سے ایمان کا سودا کرنا پڑے


ارتداد سے مسلم لڑکیوں کو بچاؤ مہم میں پونے میں مفتی ہارون کا اظہار خیال




پونے: ہمیں ایسی ڈگریوں کہ کوئی ضرورت نہیں جس سے ایمان کا سودا کرناپڑے،اس قوم کی بیٹیاں جھوٹی محبت، دینی معلومات سے بے توجہی اور ماں باپ کے حد سے زیادہ بھرو سے کی بنیاد پر ارتداد کی راہ اختیار رہی ہیں۔ باطل طاقتیں پوری منظم طریقے سے مسلم لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسانے پر آمادہ ہے۔ ماں باپ اپنے بچیوں پر خاص توجہ و دھیان دیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء پونے کی جانب سے منعقدہ مسلم لڑکیوں کو ارتداد سے بچاؤ مہم پروگرام اسمبلی ہال اعظم کیمپس، کیمپ پونے میں مقرر خاص، شعلہ بیاں نوجوان عالم دین مفتی محمد ہارون ندوی مدظلہ نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب مین مزید کہا کہ بچیوں کے ساتھ ہمیں نوجوانوں پر بھی خاص توجہ دینا چاہئے۔نشہ، جوا، سٹہ، بیکاری جیسی چیزوں سے نوجوانوں کو محفوظ رکھنے کی فضا ہموار کی جائے۔ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے لیکن اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے آشنائی بے حد ضروری ہے۔ واٹس اپ کے میسیج اور افواہوں سے بچیں،جذبات میں نہیں بلکہ ٹھنڈے دماغ سے اس سنگین مسئلہ کو حل کیا جاسکتا ہے۔تربیت کا اعلیٰ نظام، گھروں میں دین کی تعلیم، ایمان کی قدر و قیمت ایسی چیزیں ہیں جو بچیوں کو ایمان کی دولت سے محروم ہونے سے بچا سکتی ہے۔ غلط راستہ اختیار کرنے والی بچیاں خواہ وہ سیتا، لکشمی اور کاجول ہی کیو ں نہ ہو، ہمیں اسے سیدھے راستے پر لانا ہماری  اور آپ کی اہم ذمہ داری ہے۔ مفتی صاحب سے قبل پروگرام کے کنوینر قاری محمد ادریس صدر جمعیۃ علماء پونہ نے خطبہ اسقتبالیہ پیش کیا اور پروگرام کی غرض و غایت بتائی۔ ا س موقع پر سلیم شیخ کوثر باغ، مفتی احمد حسین قاسمی ترجمان جمعیۃ علماء پونے،‌ الیاس مومن وحدت اسلامی نے اپنے زریں خیالات پیش کئے۔ اسٹیج پر اقبال چشتی بابا،  مولانا موسیٰ مفتاحی ظفراللہ خان چئیرمین کوثر باغ سوسائٹی، منور قریشی، مفتی آفتاب، مولانا شہاب الدین، مولانا شاکر، مولانا عبدالصمد، مفتی ہدایت اللہ، سمیر شیخ،‌ قاری شمشیر، شفقت شیخ، مولانا توصیف، یوسف زکاتی موجود تھے۔ حافظ شعیب انصاری میڈیا انچارج جمعیۃ علماء نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ کثیر تعداد میں علماء ِ کرام و عمائدین شہر موجود تھے جن سے اسمبلی ہال پوری طرح کھچاکھچ بھرا ہوا تھا۔ مفتی ہارون ندوی کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages