src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن اور جمیعت علماء سلیمانی چوک NEET امتحان کے طلباء وطالبات کے لئے ایک اچھا قدم و نیک خواہشات ۔۔۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 6 مئی، 2023

میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن اور جمیعت علماء سلیمانی چوک NEET امتحان کے طلباء وطالبات کے لئے ایک اچھا قدم و نیک خواہشات ۔۔۔۔

 







میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن اور جمیعت علماء سلیمانی چوک NEET امتحان کے طلباء وطالبات کے لئے ایک اچھا قدم و نیک خواہشات ۔۔۔۔


✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں


الحمدللہ شہر عزیز مالیگاؤں کو پہلی مرتبہ NEET کے امتحان کے لیے منتخب کیا گیا اور جس کا سینٹر شہر عزیز کی قدیم درسگاہ جے اے ٹی ہائ اسکول نامزد کیا گیا ۔

ہم تمام احباب میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن اور شہریان مالیگاؤں کی جانب سے بے حد ممنون و مشکور ہیں  جمیعت علماء سلیمانی چوک کے صدر و اراکین کا جنھوں نے ایک وفد کو دلی نوئیڈا ایپلیکیشن کے ساتھ روانہ کیا اور الحمدللہ چند ماہ کے اندر ہی شہر عزیز مالیگاؤں کو NEET امتحان کے لیے منتخب کیا گیا اور آئندہ 7 مئ 2023 بروز اتوار کو NEET کا امتحان ہو گا ۔ ان شاءالل

ماضی قریب تک شہر مالیگاؤں کے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کو بہت زیادہ تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور لاکھوں روپے خرچ بھی ہوتا تھا ۔ بیرون شہر NEET وغیرہ امتحان کے لیے ۔ جن احباب پر گذر چکی ہے وہی ان تکالیف کا اندازہ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔ آج شہر مالیگاؤں میں NEET امتحان سینٹر کی وجہ سے طلباء و طالبات کے علاوہ ذمہ داران بھی سکون و مسرت محسوس کر رہے ہیں ۔ 

اس موقع کو غنیمت جانتے ہوۓ میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن  کے ذمہ داران نے  بیرونی طلباء وطالبات اور ذمہ داران کی خدمات و سہولیات فراہم کرنے کے لئے تقریبا 2000 فوڈ پیکیج ویج پلاؤ ، پانی بوتل وغیرہ کے ساتھ ساتھ وقتیہ آرام کے لئے فاؤنڈیشن کے کمرے ، پارکنگ وغیرہ اچھے ڈھنگ سے صاف صفائی کے ساتھ پانی بسکٹ ، شربت وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ جس کی جمیعت علماء سلیمانی چوک کے ذمہ داران ، سرکردہ شخصیات ، ابناۓ قدیم مدرسہ اسلامیہ کے ساتھ ساتھ بہت ساری سیاسی و ملی تنظیموں نے بھی تایید و حمایت کی ۔

تا کہ بیرون شہر کو ایک اچھا قومی یک جہتی والا مثالی پیغام پہونچ سکے ۔



اور ایک مرتبہ پھر شہر عزیز مالیگاؤں کی بہترین نمائندگی دنیا کے سامنے کھل کر آ جائے ۔

ممیکس اسٹیپس فاؤنڈیشن  کے ذمہ داران تمام ہی مخیر احباب سے مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ موقع کو غنیمت جانتے ہوۓ ہر قسم کا تعاون پیش کر کے شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں شکریہ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages