src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> دلال گودی میڈیا دیش کی سب سے بڑی دشمن ھے : مفتی محمد ھارون ندوی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 6 مئی، 2023

دلال گودی میڈیا دیش کی سب سے بڑی دشمن ھے : مفتی محمد ھارون ندوی

 





دلال گودی میڈیا دیش کی سب سے بڑی دشمن ھے  : مفتی محمد ھارون ندوی



صحافی اور صحافت کی حفاظت اب ضروری ھو گئی : سنجے راوت



دھلی مہاراشٹر سدن میں صحافیوں کی نیشنل کانفرنس بیحد کامیاب


نامہ نگار/فرید ملاجی کاسودہ 


اِس وقت پیارے مُلک میں دلال گودی میڈیا نے نفرتوں کا بازار گرم کردیا ھے، مین اسٹریم میڈیا مُلک اور اِنسانی سماج کے مسائل کے حل کو چھوڑ کر حکومت کی دلالی اور تلوے چاٹنے میں لگا ھے اور اصل مسائل کو چھپانے کی کوشش کر رہا ھے، رات دن ھندو مُسلم،مندر مسجد میں اُلجھا کر نفرتوں کا بیج بویا جا رہا ھے ، انگریزوں والی ناپاک پالیسی ( لڑاؤ اور راج کرو ) ، میڈیا اسی نھج پر اپنے سیاسی آقاؤں کے اشارے پر کام کر رہا ھے، ایسے وقت میں اب سچّے ، ایماندار ، مُلک کے وفادار ، انسانیت کے علمبردار صحافی حضرات ھی اب اِس دیش کو بچا سکتے ھیں

اب آپ کا قلم اور آپکی زبان کو مُلک کی ایکتا امن وامان قائم کرنے میں لگا دیجئے ، اور گودی دلال میڈیا کی جانب سے لگائی گئی نفرتوں کی آگ کو بجھانے کا اہم کام کیجئے ، مُلک جل رہا ھے اور حقیر ناپاک کُرسی کو حاصل کرنے کے لئے جلایا جا رہا ھے آپ اُٹھ جائیں تو انشاء اللہ مُلک بچ جائے گا ،ابھی بھی وقت ھے ۔ ایسے بہت ھی اہم ترین خیالات کا اظہار مُلک کے مشہور معروف عالم دین اور نڈر بیباک صحافی مقرّر، وائس آف میڈیا کے راشٹریہ ادھیکش قومی صدر مفتی محمد ھارون ندوی نے اپنے تفصیلی خطاب میں فرمایا، دلّی کے مہاراشٹرا سدن میں صحافیوں کی نیشنل کانفرنس وائس آف میڈیا کی جانب سے منعقد کی گئی تھی جِس میں ممبر پارلمنٹ سنجے راوت صاحب، بھالچندر کانگو، قومی صدر شعبہ خواتین سریکا میڈم اور وائس آف میڈیا کے بانی اور قومی صدر جناب سندیپ جی کالے موجود تھے اور اس عظیم الشان کانفرس میں سنجے جی راوت نے مُلک کے حالات اور صحافی کی حفاظت اور ذمےداری پر زوردار بات کرتے ہوئے حکومت اور اُس کی تانا شاہی ، اور صحافیوں پر ہونے والے حملوں کا ذکر کیا اور کہا کہ صحافت اور صحافی نہیں بچا تو مُلک ختم ہوجائےگا

خواتین ونگ کی راشٹریہ ادھکش ساریکا میڈم نے زور دیکر کہا کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ وائس آف میڈیا سے جوڑا جائیں وہ بھی پوزیٹو جرنلزم کے زریعے اِس پیارے دیش کی خدمت کرنا چاہتی ہیں، قومی صدر سندیپ جی کالے نے آئے ہوئے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ،اُن کا استقبال کیا اور تفصیلی بات کرتے ہوئے وائس آف میڈیا کے وزن اور مشن کو واضح کیا اور کہا کہ صحافت اور صحافی کا تحفّظ اور اس کے حقوق کی لڑائی،اُسکے گھر اُسکے اھل خانہ کا خیال رکھنا،اُسکے بچّوں کی بہتر تعلیم اور اُنکی طبّی خدمات يہ ہماری اِس تنظیم کا اہم ترین مقصد ھے، اور اب یہ تنظیم بہت ھی قلیل مدت میں مُلک کے صحافیوں کی پھلی پسند بن گئی ھے، ۳۰ ھزار صحافیوں نے اس میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور مُلک کے ۲۵ صوبوں میں یہ تنظیم اپنا نام اور کام پھیلا چُکی ہے ۔ دلّی کی اِس عظیم الشان کانفرس میں مُلک کی تقریباً تمام ریاستوں کے نمائندے شریک ہوئے تھے اور سب نے قسم کھائی کہ اب اپنے اپنے علاقوں میں تنظیم کو مضبوط کرینگے اور مُلک منوتا کی حفاظت کے لئے کام کرینگے۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages