src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> الیکٹرک اسمارٹ عینک - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 26 مئی، 2023

الیکٹرک اسمارٹ عینک




الیکٹرک اسمارٹ عینک                        

تحریر: ملک نیاز                                                   

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کسی انسان کے لئے انکھوں کی بینائی بہت بڑی نعمت ہے۔مگر بعض دفعہ انسان کی نظر کمزور پڑھ جاتی ہے۔ جس کے محتلف وجوہات ہو سکتے ہیں۔  ان میں ایسے افراد بھی ہوتے ہیں۔ جنکی دور اور نزدیک کی دونوں طرح کی نظر کمزور ہوتی ہے۔ جسکے لئے انکو الگ الگ نمبر کی عینک استعمال کرنی پڑتی ہے۔جو ایک تکلیف دہ عمل ہے۔



مگر اب سائنسدانوں نے ان مسائل سے چھٹکارہ پانے کے لئے ایک  قسم کی الیکٹرانک عینک تیار کی ہے جوآپ کی آنکھ کی ضرورت اور جس چیز کو آپ دیکھنا چاہیں گے، اس کے فاصلے کو سامنے رکھتے ہوئے خود کو ایڈجسٹ کرلیا کرے گی۔



الیکٹرک عینک کی ساخت کچھ اس طرح کی ہے کہ اس کے ہر عدسے کے درمیان مائع کرسٹل کی ایک تہہ ہوتی ہے۔ جب عینک استعمال کرنے والا کسی چیز کو دیکھتا ہے تو مائع کرسٹل سے گذرنے والی برقی لہر ، فوکس کا تعین کرکے نمبر سیٹ کردیتی ہے۔ بالکل ایسے ہی جس طرح ڈاکٹر آپ کو ایک کمپیوٹر مشین کے سامنے بٹھاکر آپ کی عینک کا نمبر نکال لیتا ہے۔اس عینک کو 20 مختلف فریموں میں پیش کیا جارہا ہے۔عینک بجلی سے چارج ہوتی ہے اور صرف استعمال کے وقت بجلی خرچ کرتی ہے۔ تاہم اس کی قیمت فی الحال بہت زیادہ رکھی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages