src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 31 مئی، 2023

 







اکولا میں میکے  آئی لڑکی کا چھوٹی بہن نے کیا بہیمانہ قتل۔  گلے اور سینے پر چاقو سےکئے پے در پے وار

  
 اکولا: مہاراشٹر کے اکولا ضلع سے ایک حیران کن واردات سامنے آئی ہے۔  یہاں ایک بہن نے اپنی سگی بہن کا بہیمانہ قتل کردیا۔  یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ضلع کے بورگاؤں منجو تھانہ علاقے کے تحت کھڑکا گاؤں کا ہے۔  یہاں شادی شدہ لڑکی اپنے میکے آئی تھی۔  جہاں اس کی خود کی چھوٹی بہن سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔  جس پر چھوٹی بہن نے سبزی کاٹنے والے چاقو سے گلے اور سینے پر یکے بعد دیگرے کئی حملے کیے ۔

 اس سے پہلے کہ کوئی کچھ سمجھتا اس نے بڑی بہن کو شدید زخمی کردیا۔  اس کے بعد گھر والے پڑوسیوں کی مدد سے اسے اسپتال لے گئے۔  لیکن،   ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔  واردات کی اطلاع ملتے ہی بورگاؤں منجو تھانہ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور خاتون کانسٹیبل نے مجرم کو گرفتار کرلیا۔

 پولیس ملزمہ کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔  ساتھ ہی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔  پولیس اس واقعہ کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔  پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزمہ کی بہن ذہنی طور پر کمزور ہے۔  اس کا علاج بھی جاری ہے۔   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages