src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اکولہ فرقہ وارانہ تشدد، مسلمان امن و امان قائم رکھنے میں حکام کی مدد کریں: گلزار اعظمی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 15 مئی، 2023

اکولہ فرقہ وارانہ تشدد، مسلمان امن و امان قائم رکھنے میں حکام کی مدد کریں: گلزار اعظمی

 



 اکولہ فرقہ وارانہ تشدد، مسلمان امن و امان قائم رکھنے میں حکام کی مدد کریں: گلزار اعظمی


ممبئی 15/ مئی : گذشتہ سنیچر کو اکولہ میں دو فرقوں کے درمیان اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب شوشل میڈیا پر آپ ﷺ کی شان میں گستاخی کی خبر پھیل گئی، واقع کے بعد سپرنٹنڈنٹ آف پولس اکولہ کی بروقت کارروائی کی وجہ سے حالات فوراً قابومیں آگئے لیکن اکولا کے مسلمانوں کو ڈر ہے کہ پولس کی جانب سے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے اور ان کے خلاف پولس یک طرفہ کارروائی کرسکتی ہے، اس ضمن میں آج جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اکولہ کے مسلمانوں سے امن و امان برقرار رکھنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی گذارش کی ہے۔گلزار اعظمی نے بذریعہ خط پولس سپرنٹنڈنٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ بے قصور لوگوں کو گرفتار نا کرے نیز خاطیوں کے خلاف کاروائی کرے چاہئے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔

گلزار اعظمی نے حالات پر قابو کرنے کے لئے سپرنٹنڈنٹ آف پولس سندیپ گھگے کی ستائیس بھی کی اور کہا کہ اگر پولس غیر جانبدار رہتے ہوئے کاروائی نہیں کرتی تو حالات مزید خراب ہوسکتے تھے۔


واضح رہے کہ گذشتہ کل مہاراشٹر کے اکولہ شہر میں حضور ﷺ کی شان میں شوشل میڈیا میں کی گئی مبینہ گستاخی کی وجہ سے حالات بگڑ گئے تھے جس کے بعد پولس نے شہر میں دفعہ 144 / نافذ کردیا تھا، فی الحال حالات قابو میں ہیں دونوں فرقوں کے سرکردہ افراد کی مدد سے پولس نے شہر میں امن و امان قائم رکھنے کی کوشش کررہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages