src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام "ڈونیشن فری ایڈمیشن موومنٹ" کا آغاز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 15 مئی، 2023

ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام "ڈونیشن فری ایڈمیشن موومنٹ" کا آغاز



ایم ڈی ایف کے زیر اہتمام "ڈونیشن فری ایڈمیشن موومنٹ" کا آغاز 


مفتیان شہر ڈونیشن پر دیں فتویٰ اور شہریان ڈونیشن مانگنے والے اداروں کا کریں بائیکاٹ 


بوگس ,ناجائز قبضہ جات پر تعمیر  اور بغیر بنیادی سہولیات والی اسکولوں پر ہوگی قانونی کاروائی 







مالیگاؤں (پریس ریلیز) کارپوریشن بننے سے پہلے شہر میں سرکاری اسکولوں کا نظام بہتر تھا. غریب طلبہ سرکاری اسکولوں سے چوتھی جماعت تک پڑھائی مکمل کر لینے کے بعد حکومتی امداد والے اقلیتی تعلیمی اداروں سے بارہویں تک کی تعلیم مکمل کرتے لیتے تھے. لیکن ایک مکمل سازش و منصوبہ بندی کے تحت کارپوریشن , سیاسی لیڈران اور اقلیتی تعلیم مافیاؤں نے مل کر ایک ایسا جال بن دیا ہے کہ جس کی وجہ سرکاری اسکولیں ختم ہونے لگی اور نجی اسکولوں کا چلن بڑھ گیا. جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں ہر سال طلبہ ڈراپ آؤٹ کا شکار ہورہے ہیں. نیز تعلیمی معیار گر چکا ہے اور گرتا ہی جارہا ہے. 


شہر مالیگاؤں کے تعلیم یافتہ ترقی پسند نوجوانوں کی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ نے اقلیتی تعلیمی اداروں میں ہورہی کھلے عام بدعنوانیوں کے خلاف ایک تحریک شروع کی ہے. جس کا مقصد ان اسکولوں اور کالجوں میں داخلہ کو لیکر جو ڈونیشن کی بھیک مانگی جارہی ہے اسے جڑ سے ختم کرنا ہے. ایسے اداروں کے ذمہ داران کا ضمیر مرچکا ہے اور ان کا تعلق دجال کی قوم سے ہیں انھیں حرام و حلال میں فرق نہیں سمجھتا. ان کے قول و فعل کافروں اور منافقوں سے بھی بدتر ہیں. یہ قوم کے عظیم سرمایہ طلبہ کا تعلیمی نقصان اور مستقبل تاریک کر رہے ہیں. مفییان شہر سے گزارش ہے کہ ڈونیشن دینے اور لینے پر فتویٰ دیں. شہریان ایسے تمام اقلیتی اداروں کا بائیکاٹ کریں. 


شہر کے تمام اقلیتی اداروں میں جاری کورسیس جن میں کے جی تا پی جی شامل ہیں اور دیگر ڈپلومہ و ڈگری کورسیس فارمیسی, انجینئرنگ, میڈیکل (بی یو ایم ایس), بے اے, بی ایس سی, بی کام, ڈی ایڈ, بی ایڈ, آئی ٹی آئی اور دیگر ہر طرح کے کورسیس میں بلا تفریق و تعصب داخلے ہونے چاہئے. غریب و مستحق, یتیم, مزدور طبقات, صحافی حضرات, امام و مؤذن, مدارس کے اساتذہ, پاورلوم مزدور, ٹھیلہ گاڑی پر کام کرنے والے اور تمام افراد کے بچوں کا داخلہ یکسانیت کے ساتھ ہونا چائیے. ان تمام اداروں میں سرکار سے منظور شدہ فیس پر داخلے ہوں اور صحیح طریقہ کار سے ہر طالب علم کو داخلے مل سکے. 


مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے شہر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کے نام تحریری مکتوب روانہ کیا جائے گا. جس میں درج ذیل ڈیمانڈ کی گئی ہے. 

1. اسکول و کالجوں کا طریقہ کار کیا ہے؟

2. داخلے کیلئے مقررہ فیس کتنی ہے؟

3. کیا آپ کا ادارہ زائد ایڈمیشن فیس یا ڈونیشن لیتا یے؟

4. کیا آپ کا ادارہ حکومت سے منظور شدہ ہے یا کسی نجی ادارے سے منسلک ہے؟

5. کیا طلبہ کیلئے ایجوکیشن پالیسی کے تحت معیاری تعلیم کا فراہم کی جارہی ہے؟

6. کیا کیمپس میں بنیادی سہولیات میسر ہیں جیسے لائبریری, پینے کا پانی, واش روم و ٹوائیلیٹ اور دیگر سہولیات ہیں؟

8. اسکالر شپ کس طرح ملتی ہے طلبہ کے اکاؤنٹ میں یا ادارے کے بینک اکاؤنٹ میں مکمل جانکاری دی جائے. 

9. اہل اساتذہ کی تعداد اور دیگر اسٹاف کتنے ہیں؟

10. ایک کلاس میں کتنے طلبہ ہیں؟ اساتذہ, طلبہ اور کلاس روم کا تناسب کتنا ہے؟


واضح رہے اگر شہر کے اقلیتی ادارے ڈونیشن, تعصب اور بھید بھاؤ, جات برادری, امیر و غریب اور بنیادی سہولیات سے لیکر تمام اہم پہلوں پر کھرا نہیں اترے تو ان تمام اداروں پر قانونی کارروائی کی جائے گی. ایم ڈی ایف اور شہریان کی شکایات کو پی ایم, سی ایم, مرکزی ایجوکیشن منسٹر,ریاستی ایجوکیشن منسٹر, اقلیتی کمیشن, ہیومن رائٹس, انٹی کرپشن بیوریو, ای ڈی, انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ اور دیگر جگہوں پر تحریر مکتوب روانہ کئے جائیں گے.


اس پریس کانفرنس میں احتشام بیکری والا, عمران راشد, یونس خان, شکیل ہمدانی, صابر ماسٹر, ببو ماسٹر, حسن علی, اعجاز شاہین اور دیگر ایم ڈی ایف ممبران نے شرکت کی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages