src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> وفا ناہید خیال اثر، علقمہ کوثر اور مرحوم سلیم ساحل کو دھولیہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 13 مارچ، 2023

وفا ناہید خیال اثر، علقمہ کوثر اور مرحوم سلیم ساحل کو دھولیہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا

 



 وفا ناہید خیال اثر، علقمہ کوثر اور مرحوم سلیم ساحل کو دھولیہ میں ایوارڈ سے نوازا گیا



لوک سیوابہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ایوارڈ 2023 کی تقسیم



دھولیہ: 12مارچ بروز اتوار صبح 10 دس بجے لوک سیوابہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مرحوم عبدالحق عبدالحلیم  کی یاد میں دھولیہ شہر کی شاندار ہوٹل رتو راج ریلوے اسٹیشن کے سامنے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کا آغاز حافظ عبدالسمیع صاحب نے تلاوت قرآن پاک  سے کیا۔  پروفیسر خلیل انصاری اور ان کے ساتھی نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ تقریب کی صدارت سابق کارپوریشن اسکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالقیوم سر صاحب نے فرمائی۔  اس تقریب میں الگ الگ صوبے میں کام کرنے والےحضرات کو ایوارڈ تفویض کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی- آئیڈیل پرنسپل, کریسٹ بزنس مین, خاندیش بھوشن, سماج رتن۔ بیسٹ کارپوریٹر , مہاراشٹر بھوشن اور سماج رتن وغیرہ  اہوارڈ کے علاوہ قریب چالیس حوصلہ افزائی ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ 


 شہر دھولیہ کی معزز شخصیت زاہدحسین عبدالحی صاحب نے تقریب کا افتتاح کیا۔


  اس تقریب میں دھولیہ شہر کے دبنگ رکن اسمبلی الحاج *ڈاکٹر فاروق انور شاہ صاحب, ڈاکٹر شبیر اقبال سر صاحب, اسمعیل راز سر صاحب, اسکول بورڈ کے سابق نائب صدر الحاج غفران سیٹھ پوپٹ والے, معاون کارپوریٹر مظفر حسین راجہ بھیا, شبیر منصوری, مختار منصوری, ڈاکٹر ابو تراب صاحب, شہادہ سے سید لیاقت علی صاحب,  مالیگاؤں سے خالد سرحدی اور  ان کے ساتھ ان کے گروپ کے ممبران ساتھ ہی دھولیہ شہر و اطراف کے شہروں سے بہت سے مہمانان خصوصی موجود تھے۔ دھولیہ شہر کی فائـــیو اسٹار ہوٹل  میں اس شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا.  اس تقریب کی نظامت نیشنل ہائیاسکول اینڈ جونیئر کالج کے پروفیسر خلیل انصاری سر نے بحسن خوبی انجام دیئے۔ اس تقریب کو کامیاب بنانے کا سہرا لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر عبدالحفیظ اور ان کے رفقاء کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ تھا. لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کے روح رواں عبدالحفیظ  کے رسم شکریہ کے ساتھ صدر موصوف کی اجازت سے اس باوقار تقریب کا اختتام ہوا





واضح رہے کہ اس پرمسرت تقریب ایوارڈ میں مالیگاؤں شہر کی دو خواتین کو بھی ایوارڈ تفویض کرکے ان کی ادبی خدمات کا اعتراف کیا گیا. شہر مشہور و معروف سینئر صحافی خیال اثر کی شریک حیات مہاراشٹر نامہ 24 کی ایڈیٹر وفا ناہید صاحبہ کو بیسٹ جرنلسٹ  اور شہر کے مشہور ادارے الخدمت خواتین گروپ کی علقمہ کوثر کے خدمت خلق کے اعتراف میں سماج رتن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا جبکہ مالیگاؤں کے  معروف سماجی خدمت گار مرحوم سلیم ساحل کا ایوارڈ ان کے فرزند شاداب ساحل  کو دیا گیا جو شہریان کے لئے باعث فخر ہے،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages