مدرسہ ریاض الجنہ کی وہ طالبہ ، اساتذہ ، سرپرست ، اور عضباء سوسائٹی
غریبی ، کم عمری میں بھی اللہ تعالیٰ نے 41 ممالک کے سامنے ہندوستان کی نمائندگی کرنا نصیب فرمایا( الحمدللہ)
✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں
آج پھر بلند ہوا ہمارا شہر عزیز مالیگاؤں کا نام ۔۔۔۔۔۔۔جو کہ ساریے دیش میں مسجد و مینار کا شہر کہلاتا ہے ۔ جہاں لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کو بھی سلائی کڑھائی کے ساتھ عالمہ ، حافظہ ، قاریہ ، مفتیہ وغیرہ کا کورس کرایا جاتا ہے ۔ جس کا مظاہرہ وقتاً فوقتاً مختلف مقامات پر لڑکوں کی طرح لڑکیاں بھی انجام دیتی ہیں ۔
اسی مناسبت سے گذشتہ روز شہر عزیز مالیگاؤں کے مدرسہ ریاض الجنہ کی ایک طالبہ حافظہ ترنم شیخ ادریس ملک عمان ( جارڈن ) میں ایک مسابقہ تکمیل حفظ قرآن مجید میں شرکت فرما کر 41 ممالک کے سامنے بھارت دیش کی ریاست مہاراشٹر شہر عزیز مالیگاؤں کی نمائندگی کرنے کی سعادت حاصل کی
اسی مناسبت سے بروز سنیچر دوپہر ساڑھے تین بجے عضباء سوسائٹی رونق آباد کی جانب سے ایک استقبالیہ پروگرام رکھا گیا تھا جس میں اعجاز شاھین سر کے علاوہ ایم ڈی ایف کے ذمہداران احتشام بیکری والا ، شکیل ہمدانی صاحب ، ریٹایرڈ آرمی یونس خان صاحب وغیرہ مہمان کی حیثیت سے پروگرام میں شریک ہو کر طالبہ ، سرپرست اورمدرسہ ریاض الجنہ کے ذمہداران کا دلی خیر مقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے گلدستہ اور انعام واکرام سے نوازا ۔
اللہ تعالیٰ جذبات کو قبول فرمائے اور مزید استقامت عطا فرمائے آمین
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں