src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> لوک سیوا چیریٹیبل ٹرسٹ کیطرف سے مرحوم عبدالحق ایوارڈ پروگرام 2023 کا انعقاد ..!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 12 مارچ، 2023

لوک سیوا چیریٹیبل ٹرسٹ کیطرف سے مرحوم عبدالحق ایوارڈ پروگرام 2023 کا انعقاد ..!!






  لوک سیوا چیریٹیبل ٹرسٹ کیطرف سے مرحوم عبدالحق ایوارڈ پروگرام 2023 کا انعقاد ..!!


  مختلف شعبوں  میں نمایاں کارنامے انجام دینے والے مختلیف فیلڈ سے منسلک حضرات کو ایم ایل اے فاروق شاہ کے ہاتھوں ٹرافی اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔


   

  دھولیہ: 12 مارچ 2023  کو لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے مرحوم عبدالحق ایوارڈ پروگرام 2023 کا انعقاد  ہوٹل رتو راج میں  ٹرسٹ کے صدر عبدالحفیظ انصاری کی جانب سے کیا گیا، شہر کے مقبول ایم ایل اے محترم فاروق شاہ صاحب اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔جہان ان کے ہاتھوں سے سماج کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے حضرات جن میں یوسف پاپا سر، شمس الحسن سر، عمران خان سر، پپو سونی آرٹ و دیگر افراد کو ٹرافی اور اسناد سے نوازا گیا۔  اس پروگرام میں ڈاکٹر، انجینئر، اساتذہ، صحافی اور مختلف سماجی کاموں سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے فاروق شاہ صاحب نے ٹرافی اور سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور اپنے اپنے شعبوں میں محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔  اس موقع پر ایم ایل اے نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی اور مکمل ہونے والے کاموں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی۔  اس موقع پر مہانگر پالیکا  اردو  اسکول نمبر 25 مولوی گنج دھولیہ کے لیے 50 لاکھ روپے کا فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔  ایم ایل اے فاروق شاہ صاحب نے پروگرام کے آرگنائزر عبدالحفیظ انصاری کو اتنے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔  خلیل سر نے پروگرام کے نظامت بہترین انداز میں کی۔ اس پروگرام میں ایم ایل اے فاروق شاہ صاحب کے ساتھ ساتھ حاجی غفران سیٹھ پوپٹ والے، ڈاکٹر ابوتراب انصاری، شبیر سر، قیوم سر، اسماعیل سر، زاہد ماسٹر، مظفر حسین راجہ بھیا، گوپال انصاری، کارپوریٹر  مختار منصوری، کارپوریٹر شبیر منصوری و دیگر  موجود تھے۔


    

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages