src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ایکبار پھر حسن پورہ و اعظم پورہ کی سڑکوں پر نالوں کا گندہ پانی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 24 مارچ، 2023

ایکبار پھر حسن پورہ و اعظم پورہ کی سڑکوں پر نالوں کا گندہ پانی






ایکبار پھر حسن پورہ و اعظم پورہ کی سڑکوں پر نالوں کا گندہ پانی



سوشل ورکر جمال ناصر و صفائی محکمہ انچارج کلیم  میں نوک جھونک معاملہ پوار واڑی پولیس اسٹیشن تک پہنچا..


بروز جمعرات دوپہر کے وقت اعظم پورہ کی سڑکوں پر نالوں کا گندہ پانی بہنے لگا جس کی اطلاع کارپوریشن پربھاگ کمیٹی تین کے صفائی انچارج کلیم  کو دی گئی لیکن ہمیشہ کی طرح بنا کوئی منصوبہ بندی کے جے سی بی مشین لگا کر اعظم پورہ کے نالوں کی صفائی کروانے لگے جس کی وجہ سے حسن پورہ و اطراف کی سڑکوں پر نالوں کا گندہ پانی آگیا اور حسن پورہ کی گلیوں و لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے لگا.. جس کی شکایت لے کر سوشل ورکر جمال ناصر اعظم پورہ میں جے سی بی سے کام جاری تھا اس جگہ پر گئے اور صفائی انچارج کلیم  سے بات چیت کی کہ بناء صفائی کامگار کے آپ نے جے سی بی لگوایا ہے آپ کو پتہ ہے آگے حسن پورہ میں لوگوں کے گھروں میں گٹروں کا گندہ پانی داخل ہو رہا ہے مسجدوں میں جانے کے لئے راستہ نہیں ہے تب صفائی انچارج کلیم نے اطمنان بخش جواب نہیں دیا جس سے سوشل ورکر جمال ناصر اور صفائی انچارج کلیم میں نوک جھونک ہوگئی جس کی شکایت لیکر صفائی انچارج کلیم پوار واڑی پولیس اسٹیشن پہنچ کر سوشل ورکر جمال ناصر کے خلاف شکایت درج کروانے پہنچے جس کے بعد جمال ناصر بھی حسن پورہ کی خواتین کے ساتھ پوار واڑی پولیس اسٹیشن پہنچے اور صفائی انچارج کلیم کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا بہت سارے سیاسی سماجی افراد پوار واڑی پولیس اسٹیشن مفاہمت کروانے پہنچے. تادم تحریر سوشل ورکر جمال ناصر پر شکایت درج کی گئی ہے..اگر اسی طرح سماجی خدمات کرنے والوں پر معمولی صفائی کرمچاری پولیس کمپلین کرتے رہینگے تو پھر عوامی خدمات کو آگے کون بڑھے گا شہریان کو چاہیے کہ ایسے کام چور معمولی کرمچاریوں پر مکمل نظر رکھے اور  کارپوریشن کمشنر سوچتا وبھاگ میں ان کی شکایت بھی درج کروائی جائے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages