src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے حاجی زین العابدین بارسوئی کٹھیار کا 9/سالہ پوتا عزیزی شمس العابدین بن عزیزی ریاض السالکین کو تکمیلِ حفظ قرآن کریم پر مبارکبادی و دعائیہ محفل کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 15 مارچ، 2023

ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے حاجی زین العابدین بارسوئی کٹھیار کا 9/سالہ پوتا عزیزی شمس العابدین بن عزیزی ریاض السالکین کو تکمیلِ حفظ قرآن کریم پر مبارکبادی و دعائیہ محفل کا انعقاد





ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے حاجی زین العابدین بارسوئی کٹھیار کا 9/سالہ پوتا عزیزی شمس العابدین بن عزیزی ریاض السالکین کو تکمیلِ حفظ قرآن کریم پر مبارکبادی و دعائیہ محفل کا انعقاد 





پھلواری شریف پٹنہ مورخہ15/مارچ 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم) قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ مقدس، محترم، معتبر اور پاکیزہ کتاب ہے جو جن وانس کی رشد وہدایت اورہنمائی کے لئے  نازل کی گئی ہے ۔ اسے چھونا، اسے دیکھنا، اسے  پڑھنا، اسے سمجھنا، اس پر عمل پیرا ہونا، اس کے پیغامات دوسروں تک پہنچانا یہ سب باعث اجراوثواب،اور سعادت مندی کے ساتھ ساتھ تقرب الی اللہ کے اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا بڑا ذریعہ ہے ۔ کیوں کہ یہ کتاب محفوظ تھی، ہے، اور رہے گی،  اس کے حفاظت ضمانت کی ذمہ داری خود اللہ رب العزت نے لی ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے,, اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ ۞
ترجمہ:
 بیشک ہم نے ہی قرآن نازل کیا ہے اور بیشک ہم ہے اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔ (الحجر :9)
اللہ رب العزت قرآن مجید کی حفاظت اورتلاوت سماعت اپنے مخصوص بندوں کے ذریعہ کراتے ہیں، انہیں مخصوص اور چنندہ بندوں میں حافظ قرآن ہیں جو اپنے سینے میں مکمل قرآن مجید محفوظ کرتے ہیں۔یقیناً تیس پارے کا حفظ کرکے اپنے سینے میں محفوظ رکھنا یہ بھی قرآن مجید کے معجزات میں سے ایک معجزہ ہے، قرآن مجید دنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی، سنی جانے والی کتاب ہے ۔اس وقت شمس العابدین بن ریاض السالکین عمر 9/سال سرخیوں میں ہیں انہوں نے دو سال سے بھی کم مدت میں تکمیلِ حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرکے ایک مثال قائم کی ہے ۔
واضح رہے کہ ریاض السالکین مشہور ومعروف شخصیت ،مردم شناس حاجی زین العابدین صاحب کا پوتا ہے، جس نے دو سال سے کم مدت میں تکمیلِ حفظ قرآن کریم کرکے ایک عظیم تاریخ رقم کی ہے ۔
اس موقع پر ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں کیا گیا ۔فاؤنڈیشن کے تمام اراکین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بچے کے حق میں دعائیں دیں،


 فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے کہا کہ قرآن کے معجزات میں سے ایک معجزہ یہ بھی ہے کہ ایک معصوم سا بچہ جس کی عقل فہم وفراست ابھی پوری طرح بیدار بھی نہ ہوئی ہے اور وہ اپنے سینے میں مکمل قرآن مجید محفوظ کرچکا ، یقیناً اللہ اپنی کتاب کی حفاظت اپنے بندوں کے ذریعہ کراتے ہیں،جو اس کتاب کے تقدس و پاکیزگی اور کلام الٰہی ہونے کی واضح دلیل ہے ۔محمد ضیاء العظیم قاسمی برانچ اونر ضیائے حق فاؤنڈیشن نے بچہ کے دادا حاجی زین العابدین صاحب کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچہ قوم و ملت کے لئے عظیم سرمایہ ہیں، ہمیں چاہیے کہ ان بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کریں اور ان کی تعلیم وتربیت کے لئے مزید بہتر سے بہتر نظم ونسق کریں۔
مفتی محمد نورالعظیم مظاہری نے بھی بچہ کو خوب دعاؤں سے نوازتے ہوئے کہا کہ ہم سب کے لئے یہ سعادت کی بات ہے کہ ہمارے بہت ہی محترم حاجی زین العابدین صاحب کا پوتا بہت کم عمر اور کم عرصے میں حفظ قرآن کرکے ایک مثال قائم کی ہے، ہم ان خصوصی طور پر ان کے والدین اور دادا کو مبارکبادی پیش کرتے ہیں اور عمومی طور پر پوری قوم و ملت کو ۔


ماہر نفسیات حافظ شارق خان ڈائریکٹر نظام العلوم فاؤنڈیشن سمن پورہ پٹنہ نے بھی بیحد خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب ہیں ان کے والدین جن کی اولاد نے اپنے سینے میں قرآن محفوظ کیا ۔

آخر میں دعا کے ساتھ مجلس کا اختتام ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages