src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> MDF مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی غیر سیاسی و پر امن احتجاجی دھرنا آندولن کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 15 مارچ، 2023

MDF مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی غیر سیاسی و پر امن احتجاجی دھرنا آندولن کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔





MDF  مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی غیر سیاسی و پر امن احتجاجی دھرنا آندولن کا ساتھ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔۔۔۔۔۔




مسلم لیڈران ۔‌۔‌۔‌۔۔ ایک دوسرے کو لعن طعن کرنے ، جھوٹا الزام لگانے سے کارپوریشن اور عوامی بیت المال کی لوٹ کھسوٹ واپس نہیں ہو سکتی


✒️اعجاز شاھین مالیگاؤں



شہر عزیز مالیگاؤں کو آج بھی روڈ ، گٹر وغیرہ کی سیاست کھیل کر اپنا اپنا الو سیدھا کرنے میں ہمارے بہت سارے مسلمان لیڈران عارضی دنیا بنانے کے خاطر دن و رات  ایک کئے ہوئے ہیں
بہت سارے مسلم لیڈران کی حقیقت میں بیت المال کی لوٹ کھسوٹ ، دھوکہ دھڑی بار بار سامنے آتی ہے مگر ہماری اندھ بھکت عوام تلوے چاٹنے اور استقبالیہ پروگرام وغیرہ کرنے والے مزید شہر عزیز مالیگاؤں کو کھنڈرات میں تبدیل کر کے اپنے اپنے مسلمان لیڈران کی دنیاوی جائیداد ، جھوٹی شان و شوکت کو بڑھاوا دینے میں مست ہیں* ۔۔۔۔۔
آئیے ہم مل کر عہد کریں
"""""""""""""""""""""""""
١ ) *شہر عزیز مالیگاؤں کو ڈیولپ کرنے کے لئے ، بدعنوانی کے خاتمے کے خاطر ، اتحاد کے ساتھ پرامن طریقے سے ایک بینر تلے خود بھی اکٹھا ہوں اور دوسروں کو بھی ساتھ میں جوڑنے کی کوشش کریں*  ٢ ) *جن مسلم لیڈران پر الزام لگایا جا رہا ہے عوامی بیت المال کے ساتھ ساتھ شہر کو برباد کرنے کے لئے ایسے تمام مسلم لیڈران کی حقیقت عوام کے سامنے آنا ضروری ہے ۔ پھر فیصلہ عوام کے سامنے اور عوام ہی کے ذریعے ہوں گے*
٣ ) *شہر عزیز مالیگاؤں کے تمام ہی اوپن اسپیس ، پارکنگ زون ، ڈی پی دوڈ وغیرہ جسے ناجائز طریقے سے فروخت کر دیا گیا ہے  یا بیچنے کی تیاری ہے ۔ جس کی وجہ سے آج بھولی بھالی عوام ، مرد وخواتین اور بچے سیر و تفریح ، گارڈن ، لایبریری ، کھیل کود کے میدان ، اکیڈمی ، ملٹی پل ہاسپٹل ڈگری کالج وغیرہ کو ترس رہے ہیں*
⭕  *ہمارے بچوں کے مستقبل کے خاطر *تمام سرکردہ شخصیات ، مخلص نوجوان اداریں کلبیں ، دینی و ملی تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ علمائے کرام ، ائمہ کرام سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اس تعلق سے حمایتی لیٹر دے کر حاضری بھی لگانے کی کوشش کریں* شکریہ

⭕ *آج بروز بدھ 15 مارچ 2023 کا غیر سیاسی احتجاجی دھرنا عزیز کلو اسٹیڈیم کے مین گیٹ پر جاری ہے ۔ آپ تمام احباب سے شرکت کی مؤدبانہ گزارش ہے* 
ساڑھے دس بجے سے شام پانچ بجے تک

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages