مولانا محمد عظیم الدین رحمانی کا 5/سالہ پوتا عفان ضیاء کے قرآن مجید کے آغاز پر دعائیہ مجلس کا انعقاد
پھلواری شریف پٹنہ مورخہ15/مارچ 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم) قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی وہ مقدس، محترم، معتبر اور پاکیزہ کتاب ہے جو جن وانس کی رشد وہدایت اورہنمائی کے لئے نازل کی گئی ہے ۔ اسے چھونا، اسے دیکھنا، اسے پڑھنا، اسے سمجھنا، اس پر عمل پیرا ہونا، اس کے پیغامات دوسروں تک پہنچانا یہ سب باعث اجراوثواب،اور سعادت مندی کے ساتھ ساتھ تقرب الی اللہ کے اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا بڑا ذریعہ ہے ۔
اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں خود قرآن کا تعارف کراتے ہوئے کہا
یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ قَدْ جَآءَتْكُمْ مَّوْعِظَةٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ شِفَآءٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِۙ۬-وَ هُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ
ترجمہ:
اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت اور دلوں کی شفا اور مومنوں کیلئے ہدایت اور رحمت آگئی۔
قُلْ بِفَضْلِ اللّٰهِ وَ بِرَحْمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلْیَفْرَحُوْاؕ-هُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ
ترجمہ:
آپ کہ دیجیے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) تم پر اللہ کا فضل اور اسی کی رحمت ہے، اس بات پر تم خوشیاں مناؤ (شکر ادا کرو) کیوں کہ یہ تمام خزانوں سے بڑھ کر سرمایہ ہے جسے تم جمع کرتے ہو،
اس لئے کہ یہ کتاب محفوظ تھی، ہے،اور رہے گی، کیوں کہ اس کے حفاظت ضمانت کی ذمہ داری خود اللہ رب العزت نے لی ہے، چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے,, اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّكۡرَ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰـفِظُوۡنَ ۞
ہم نے قرآن مجید نازل کی اور ہم ہی اس کے محافظ ہیں ۔
اللہ رب العزت اپنی اس کتاب کی حفاظت اپنے بندوں کے ذریعہ کرتے ہیں، کبھی اس کی تلاوت سماعت کے ذریعہ، کبھی اس کے احکامات پر عمل کے ذریعہ، کبھی اسے معصوم اور کمسن بچوں کے سینے میں محفوظ کرکے۔
عفان ضیاء بن محمد ضیاء العظیم قاسمی اس وقت اپنے دادا مولانا محمد عظیم الدین رحمانی سے عم پارہ مکمل کرکے باضابطہ طور پر سورہ بقرہ سے ناظرۂ قرآن کا آغاز کیا ۔اس موقع پر ایک دعائیہ نشست کا اہتمام مولانا محمد عظیم الدین رحمانی کے رہایش گاہ پر عمل میں آیا، جس میں مدرسہ کے طلبہ سمیت گھر کے تمام افراد موجود تھے، مولانا محمد عظیم الدین رحمانی نے عفان ضیاء کو سورہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی چند آیات کریمہ تلاوت کرائی،
واضح رہے کہ عفان ضیاء بن محمد ضیاء العظیم قاسمی اس وقت پانچ سال کا ہے،اور فیڈرل امبیشن پلے اسکول فیڈرل کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں درجہ نرسری میں زیر تعلیم ہے ۔بچپن سے ہی اس کا رجحان قرآن مجید کی جانب تھا، جب بھی کسی کو تلاوت قرآن کرتے ہوئے دیکھتا تو اس کی نقل کرنے کی بھر پور سعی کرتا، اللہ رب العزت نے اسے یہ سعادت بخشی کہ تلاوتِ قرآن کرے، اس باسعادت موقع پر اہل خانہ کے تمام افراد نے خوشیاں ظاہر کی۔والدمحمدضیاءالعظیم والدہ فاطمہ خان سمیت
نانا نانی،دادا دادی، ماموں خالہ پھوپھا پھوپھی سبھوں نے دعائیں دیں،
آخر میں دعا کے ساتھ اس محفل کا اختتام کیا گیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں