src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ میں میٹنگ کا انعقاد - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 5 مارچ، 2023

جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ میں میٹنگ کا انعقاد




جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ میں میٹنگ کا انعقاد





پھلواری شریف پٹنہ مورخہ 5/مارچ 2023 (پریس ریلیز :محمد ضیاء العظیم قاسمی) جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ البا کالونی پھلواری شریف پٹنہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسہ کے اساتذہ سمیت تمام کارکنان موجود تھے، واضح رہے کہ مورخہ 16/مارچ 2023 بروز جمعرات بمطابق ٢٤ شعبان المعظم ١٤٤٤ھ بوقت بعد نماز مغرب ایک عظیم الشان اجلاس دستار بندی ہوگی جس میں 16/حفاظ کرام کے سر پر دستار فضیلت باندھی جائے گی،اس اجلاس میں ملک کے مشہور ومعروف علماء کرام سمیت کئ اہم شخصیات تشریف لارہے ہیں ۔میٹنگ میں  اجلاس کو کامیاب بنانے کی تجویز پیش کی گئی، اس موقع پر جامعہ ہذا کے مہتم مفتی نور العظیم مظاہری نے تمام اساتذہ وکارکنان کو خاص ہدایت دی کہ آنے والے مہمانان کو کسی بھی قسم کی کوئی دشواری درپیش نہ آئے ہم سب مل کر کوشش کریں اور دعا کریں کہ پروگرام مکمل کامیاب رہے، یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جامعہ عربیہ دارالعلوم محمدیہ (بیاد حاجی شفیق صاحب رح) کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی تھی، اور اب تک الحمد للہ بیس طلباء اور ایک طالبہ نے حفظ قرآن کی تکمیل  کی سعادت حاصل کی ہے، اور سولہ طلباء کی دستارِ فضیلت ہوگی چار طلباء بیرون ملک ہیں جس بنا پر ان کا آنا ممکن نہیں ہے،


مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی استاذ جامعہ ہذا نے بھی عمدہ تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ اہل خیر خواتین وحضرات ادارہ کو بھر پور تعاون دے رہے ہیں، ہم سب ان کے حق میں دعا گو ہیں،


قاری واجد علی عرفانی استاذ حفظ وقرأت نے بھی کئ اہم تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگوں کی پوری کوشش ہوگی کہ مہمانان کو کسی طرح کی کوئی دشواری نہیں ہوگی، کیوں کہ ہم لوگوں نے رضا کار کی ایک ٹیم ترتیب دی ہے ۔


مفتی نور العظیم مظاہری نے اہل خیر خواتین وحضرات سے مزید تعاون کی اپیل کی ہے ۔
اس میٹنگ میں مفتی نور العظیم مہتم جامعہ ہذا، قاری جہانگیر، قاری ماجد، قاری واجد علی عرفانی، مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی سمیت اور بھی کئ اہم شخصیات نے شرکت کی ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages