src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن رضوان بیٹری والا صاحب کا ایک عملی مستحسن قدم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 5 مارچ، 2023

میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن رضوان بیٹری والا صاحب کا ایک عملی مستحسن قدم

  




میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن رضوان بیٹری والا صاحب کا ایک عملی مستحسن قدم



خیر الناس من ینفع الناس•  لوگوں میں بہترین شخص وہی ہے جو دوسرے لوگوں کو فائدہ پہنچائے ۔


اعجاز شاھین مالیگاؤں




الحمدللہ شہر عزیز مالیگاؤں میں ایک نۓ انداز سے این جی او غیر سرکاری تنظیم کا قیام عمل میں آیا ہے ۔ جس سے غریب عوام اور متوسط طبقے کے لوگوں کی تعلیمی ، صحت و تندرستی، طبی خدمات وغیرہ کی بھرپور معاونت کی جائے گی ۔ ان شاءاللہ



شہر عزیز مالیگاؤں جو کہ مسجد ، مدرسہ اور میناروں والا کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے جہاں زیادہ تر لوگ کسی نہ کسی نشے میں مست ہو کر زندگی گزار رہے ہیں ۔ ہر طرف علاج ومعالجہ کے لئے بھید بھاؤ کیا جارہا ہے ۔ بلا وجہ آپریشن کر دینا ایک فیشن بن گیا ہے ۔ تعلیمی لائن سے سرکاری اسکولوں اور سنسان جگہوں پر منشیات کا استعمال اور خرید وفروخت کیا جا رہا ہے 



قوم کے بچے ، خواتین نوجوان وغیرہ کھیل کود ، ورزش کے لۓ میدان ، گارڈن اور اوپن اسپیس کو ترس رہے ہیں ۔ ہمارا شہر صحت کے لحاظ سے ہر طرف کچروں کے ڈھیر ، گندگی اور فضائی آلودگی ، گرد و غبار سے ساری عوام پریشان ہے ۔ مگر ۔۔۔‌۔۔۔۔۔



ان تمام مسائل کو دیکھتے ہوئے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے روح رواں رضوان بیٹری والا صاحب نے این جی او غیر سرکاری تنظیم کو قائم کیا اور کل بروز پیر  6 ، مارچ 2023 کو شام ساڑھے چار بجے افتتاحی تقریب عمل میں آۓ گی ۔ جس میں ہر شعبہ جات کی ممتاز شخصیات شرکت فرماۓ گی ۔ ان شاءاللہ


اس فاؤنڈیشن کے ذریعے تعلیم ، صحت ، ماحولیات اور قدرتی آفات وغیرہ سے منسلک عوام کی ہر طریقے سے مدد کی جائے گی ۔ 


ہم تمام سرکردہ شخصیات سے گذارش کرتے ہیں کہ قدم سے قدم ملا کر ساتھ چلیں ، ہمت افزائی فرمائیں اور جس طریقے سے بھی ممکن ہو سکے معاونت فرمائیں


اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے ۔ ہمارے عزائم کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ۔ اور ہمیں بے لوث خدمت کرنے والا بناۓ ۔ آمین یا رب العالمین ۔۔۔۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages