src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 5 مارچ، 2023




مان دھن میں اضافہ ہونے پر آنگن واڑی خادماؤں کی جانب سے شان ہند نہال احمد صاحبہ کا استقبال و تحفے سے نوازا گیا



آنگن واڑی کرمچاری سبھا کی صدر شان ہند نہال احمد صاحبہ نے ہمہ وقت ہمارا ساتھ دیا، بیرون شہر مورچہ ہو یا مقامی احتجاج... : خان نسرین



ہم ہماری خوشی میں احسان مندی کا اظہار کرتے ہوئے شان میڈم کا استقبال کررہے ہیں : بتول عزیزالرحمن

شان میڈم کے ساتھ کی بناء پر ہم سرکار سے لڑائی جیتے ہیں : ذکیہ عثمان غنی

گذشتہ کئی برسوں سے اپنے حق کیلئے لڑ رہی آنگن واڑی خادماؤں کو 28 فروری کو کامیابی ملی، سیویکا 1500، مددنیس 1150 مان دھن میں اضافہ ہونے اور مختلف مطالبہ منظور ہونے پر آج آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کی جانب سے  شان ہند نہال احمد صاحبہ کا شکریہ و استقبال کیا گیا اور تحفہ دیا گیا. ساتھ ہی آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کی معاونت کرنے والے عبدالرحمٰن انصاری، سلیم گڑبڑ، مسلم ڈھانڈے پہلوان کا شکریہ ادا کیا گیا و تحفوں سے نوازا گیا.

اس موقع پر آنگن واڑی سیویکا و مددنیس کا شان ہند نہال احمد صاحبہ، عبدالرحمٰن انصاری، سلیم گڑبڑ، مسلم ڈھانڈے پہلوان نے شکریہ ادا کئے اور مستقبل میں بھی اُنکے مسائل کو حل کرنے کیلئے پیش پیش رہنے کا وعدہ کئے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages