src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شفاء لیباریٹری کی خدمات اب 24 گھنٹہ کے لئے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

اتوار، 12 مارچ، 2023

شفاء لیباریٹری کی خدمات اب 24 گھنٹہ کے لئے





شفاء لیباریٹری کی خدمات اب 24 گھنٹہ کے لئے  


شہر میں خون پیشاب وغیر ہ کی جانچ کے لیے قلب شہر مرزا غالب روڈ اور دیگر مقامات پر جاری شفاء لیباریٹریز کی خدمات اب 24 گھنٹہ کے لیے جارہی   ہیں. اس طرح کی تفصیل شفاء لیباریٹری کے نگراں عارف بیگ نے دی اور بتایا کہ بعض اوقات رات میں ہنگامی طور پر خون پیشاب وغیرہ کی جانچ کی ضرورت پڑ جاتی ہے اور اس کے لیے مریض اور اس کے رشتے داران بہت سارے علاقوں میں بھٹکتے ہیں ۔ اتنا ہی نہیں ندی کے اس پار بہت سارے دواخانوں میں زیر علاج مریضوں کو بھی ہنگامی طور پر خون پیشاب کی جانچ کی ضرورت پڑتی ہے جو بروقت نہیں ہو پاتی ان تمام صورتحال کے مدنظر شفاء لیباریٹری نے 24 کھنٹے کے لیے خدمات کا دائرہ وسیع رکھا ہے مریض کبھی بھی دن ہو یا رات خون پیشاب کی جانچ کروا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ موصوف نے بتایا کہ شفاء لیباریٹری میں ایم ڈی پیتھالوجیسٹ کی خدمات بھی لی گئی ہے تا کہ رپورٹ صحیح درست اور شفاف رہے ۔ جسے ہر جگہ کے ڈاکٹرس بھی قبول کریں ۔ موصوف نے بتایا کہ مذکورہ لیباریٹری کی خدمات کا دائرہ آنے والے دنوں میں مزید دیگر سہولیات کے ساتھ بھی وسیع رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages