src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> شہر دھولیہ کے دبنگ لیڈر ایم ایل اے فاروق شاہ کے ہاتھوں لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جناب شیخ افروز سر صاحب و علقمہ کوثر پاپولر آپا اور وفا ناہید کو خدماتِ سماجی اعزازی ایوارڈ تفویض سے نوازا گیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 14 مارچ، 2023

شہر دھولیہ کے دبنگ لیڈر ایم ایل اے فاروق شاہ کے ہاتھوں لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جناب شیخ افروز سر صاحب و علقمہ کوثر پاپولر آپا اور وفا ناہید کو خدماتِ سماجی اعزازی ایوارڈ تفویض سے نوازا گیا





شہر دھولیہ کے دبنگ لیڈر ایم ایل اے فاروق شاہ کے ہاتھوں لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے جناب شیخ افروز سر صاحب و علقمہ کوثر پاپولر آپا اور وفا ناہید کو خدماتِ سماجی اعزازی ایوارڈ تفویض سے نوازا گیا


✍️ از قلم :- انصـاری عابِد حُسین غفرلہ

( شہر مالیگاؤں ،ضلع ناسک ،مہاراشٹر)


مؤرخہ 12 مارچ 2023 بروز اتوار دھولیہ شہر کی مشہور ہوٹل رتو راج نزد ریلوے اسٹیشن میں دُھولیہ سمیت شہر مالیگاؤں کے تقریباً 40 سماجی خدمت گزار مرد و خواتین کو دھولیہ شہر کے موجودہ آمدار صاحب جناب فاروق شاہ کے ہاتھوں فرداً فرداً بیسٹ جرنلسٹ ایوارڈ و سرٹیفکیٹ اور ٹرافی سے سرفراز کرتے ہوئے سماجی، فلاحی و اصلاحی اور رفائی کاموں کا اعتراف کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی گئی، جن میں سر فہرست  مسلم اُنّتی سیوا فاونڈیشن دُھولیہ مالیگاؤں کے صدر جناب شیخ افروز صاحب اور الخدمت خواتین گروپ کی صدر محترمہ حجن پروفیسر علقمہ کوثر پاپولر آپا اور مہاراشٹر نامہ 24 کی ایڈیٹر محترمہ وفا ناہید صاحبہ اور مرحوم سلیم ساحل کا ایوارڈ ان کے فرزند ارجمند شاداب ساحل کو نوازا کر بنفس نفیس زینت فخر کا باعث رہی،


 واضح رہے کہ یہ پروگرام مرحوم عبدالحق ایوارڈ 2023 کا انعقاد لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ہوٹل رتو راج کے ہال میں لوک سیوا بہودیشی چیریٹیبل ٹرسٹ کے صدر عبدالحفیظ انصاری کی جانب سے کیا گیا، اس پروقار تقریب کا آغاز حافظ عبدالسميع نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور پروفیسر خلیل انصـاری اور ان کے ساتھی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا اور اس تقریب کی نظامت بھی نیشنل ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پروفیسر خلیل انصاری سر صاحب ہی نے سرانجام دی جبکہ تقریب کے صدارت کے منصب پر سابق کارپوریشن اسکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی عبدالقیوم سر صاحب فائز رہے اور شہر دھولیہ کے مقبول ایم ایل اے محترم فاروق شاہ صاحب اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ جن میں یوسف پاپا سر، شمس الحسن سر، عمران خان سر، پپو سونی فن اور معاشرے کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے افراد کو ٹرافیاں اور اسناد سے نوازا گیا۔  اس پروگرام میں ڈاکٹروں، انجینئروں، اساتذہ، صحافیوں اور مختلف سماجی کاموں سے وابستہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایوارڈ و سرٹیفکیٹس و ٹرافیوں کی تقسیم نوعیتِ معیار آئیڈیل پرنسپل, کریسٹ بزنس مین, خاندیش بھوشن, سماج رتن۔ بیسٹ کارپوریٹر , مہاراشٹر بھوشن اور سماج رتن بیسٹ جرنلسٹس وغیرہ تھے، 


 پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے فاروق شاہ صاحب نے ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس حاصل کرنے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دی اور اپنے اپنے شعبوں میں محنت، لگن اور ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔  اس موقع پر ایم ایل اے نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی اور مکمل ہونے والے کاموں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھی۔  اس موقع پر مہانگر پالیکا نے اردو سینٹر اسکول نمبر 25 مولوی گنج دھولیہ کے لیے 50 لاکھ روپے کا فنڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔  ایم ایل اے فاروق شاہ صاحب نے پروگرام کے آرگنائزر عبدالحفیظ انصاری کو اتنے شاندار پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔  خلیل صاحب نے بہترین انداز میں پروگرام کے نتائج کی وضاحت کی۔  ایم ایل اے فاروق شاہ صاحب کے ساتھ ساتھ حاجی غفران سیٹھ پوپٹ والے، ڈاکٹر ابوتراب انصاری، شبیر سر، قیوم سر، اسماعیل سر، زاہد ماسٹر، مظفر حسین راجہ بھیا، گوپال انصاری، نگر سیوک مختار منصوری، نگر سیوک شبیر منصوری شہادہ سے سید لیاقت علی صاحب,  مالیگاؤں سے مقبول شیخ (دبنگ سماچار) ،خالد سرحدی،اشفاق ستارہ ،شبیر امیتابھ ،اور ان کے ساتھ ان کے گروپ کے ممبران شریک تھے، اس کے علاوہ شہر و بیرون شہر کی مایا ناز شخصیتیں از اول تا آخر پروگرام میں موجود رہی اور ہمارے ذاتی علم میں یہ بات بھی ہیکہ اس تقریب میں کچھ ایسے اشخاص بھی ہیں جن کو ایوارڈ کیلئے مدعو کیا گیا مگر وہ قصداً اپنے اخلاص کے پیرائے میں موجود نہیں ہوئے ( اگرچہ ایوارڈ قبول کرتے تو گنجائش تھی) یا شریک ہوئے بھی تو ایوارڈ نہیں لیا اور کچھ ایسے بھی تھے جو اپنی کسی شدید مصروفیات کے باعث پروگرام میں شرکت کرنے سے قاصر رہے ،


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages