وارڈ نمبر 14 باغ قاسم کی عوام نے چندہ اکٹھا کرکے 10 ٹرک موروم ڈالا
ایم ایل اے مفتی اسماعیل قاسمی منہ پھیر کر گزرگئے
وارڈ نمبر 14 باغ قاسم کی عوام نے مسجد بنی عقیل کے سامنے سڑک پر چار چاک کی گاڑی لگا کر چندہ کیا اور محلے کے لوگوں سے چندہ جمع کرکے خراب سڑک پر 10 ٹریکٹر موروم ڈالا گیا، اور ابھی بھی 5 ٹریکٹر موروم کی ضرورت ہے انشاءاللہ وہ بھی ڈال دیا جائے گا، احسان اللہ، نصیر احمد، آش محمد، فہیم بادشاہ، سعید بھائی،مدثر بھائی، نعیم بادشاہ،کی موجودگی میں موروم بچھایا گیا
اور موجودہ ایم ایل اے مفتی اسماعیل باغ قاسم مسجد بنی عقیل کے سامنے کی خستہ حالی اور گندگی سے منہ پھیرتے ہوئے نکل گئے
موجودہ ایم ایل اے جو اپنے آپ کو لکھپتی ایم ایل اے کہتے ہیں لاکھوں لوگوں کی ووٹ لیکر اب عوام کو راحت پہنچانے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں سے منہ پھیرتے نظر آئے باغ قاسم بنی عقیل مسجد کے پاس موجود گندگی اور خراب سڑک کی تکلیف عوام جھیل رہی ہے لیکن مفتی اسماعیل نے اتنے سالوں میں اس علاقے کی عوام کو راحت نہیں پہنچائی بلکہ صرف دورے پر دورہ ہوا اور اب بھی موجودہ آمدار اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہوتے دکھائی دے رہے ہیں
✒️ فہیم بادشاہ
باغ قاسم گولڈن نگر مالیگاؤں
فون نمبر-:-9545485717
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں