src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 28 فروری، 2023




ایک لاکھ ووٹ ہمیں دے دو، ہم کولکاتہ بجلی کمپنی کو چَھٹّی کا دودھ یاد دلا دیں گے : مستقیم ڈِگنیٹی
اگر تم نے نہال صاحب کے اصولوں کو زندہ نہیں رکھا تو یاد رکھو، اگلا ناصر اگلا جنید مالیگاؤں سے بھی ہوسکتا ہے : شان ہند


شانِ ہند اور مستقیم ڈِگنیٹی نے نہال احمد صاحب کے نظریات کو سنبھالے رکھا: ساجدہ نہال احمد

تقریبِ خراجِ عقیدت میں ساتھی نہال احمد صاحب کی قائدانہ صلاحیتوں کو یاد کیا گیا

*بجلی کنیکشن کے لئے 10 مارچ تک رابطہ آفس پر رہنمائی...* 
*کارپوریشن غلطیوں کو سُدھارے ورنہ جنتادل ہَلّہ بولنے کے لئے تیار ہے*

         مالیگاؤں. (راست) مالیگاؤں شہر میں حقیقی رہنمائی ساتھی نہال احمد صاحب نے ہی کی ہے. جنتادل اول روز سے نہال صاحب کی رہنمائی میں عوامی خدمت کرتے آیا ہے اور ان کے بعد بھی نوجوان قیادت میں وہی جذبہ موجود ہے. مَیں اپنے امتحان میں شانِ ہند اور مستقیم ڈِگنیٹی کو کامیاب مانتی ہوں. موجودہ زمانے میں مقامی سے لے کر ملکی سطح کے مسائل کے حل کے لئے اس شہر کو نہال احمد صاحب جیسے نظریات رکھنے والوں کی ضرورت ہے. مالیگاؤں کی بدحالی دور کرنے اور سیاسی دبدبے کو برقرار رکھنے کا کام صرف جنتادل سیکولر ہی کر سکتی ہے. مالیگاؤں کی عوام جنتادل سیکولر کو مضبوط کر کے اس شہر کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف قدم بڑھائیں یہی صاحب کے لئے بہترین خراجِ عقیدت ہوگا. ان معنی خیز جملوں کا اظہار محترمہ ساجدہ نہال احمد صاحبہ  نے اپنے صدارتی خطبے میں کیا. موصوفہ گذشتہ شب، شانِ ہند عوامی رابطہ آفس پر ساتھی نہال احمد صاحب کی ساتویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریبِ خراجِ عقیدت میں اظہارِ خیال فرما رہیں تھیں.
         اس سے پہلے صدر جنتادل سیکولر، شانِ ہند نہال احمد اس بات کا اعتراف کیا کہ ساتھی نہال احمد صاحب کے نظریات پر قائم رہنے اور اس پر عمل پیرا رہنے میں جنتادل کے ورکروں کی لگن اور محنت کا اہم کردار رہا ہے. موصوفہ نے شہریان، خصوصاً جنتادل سیکولر کے ورکروں و ہمدردوں سے گزارش کی کہ عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے اپنے اندر بیداری و بے باکی پیدا کریں. بجلی کمپنی کی زیادتیوں کا نِڈر ہو کر مقابلہ کریں اور کولکاتہ پاور کمپنی پر لگام کَسنے کے لئے جمہوری طور پر پُرامن مگر دھاکڑ تحریک کے لئے تیار رہیں. ساتھ ہی شہر میں سیاسی دبدبے کی بحالی کے لئے جنتادل سیکولر کو مضبوط کریں. اگر تم نے نہال صاحب کے اصولوں کو زندہ نہیں رکھا تو یاد رکھو، اگلا ناصر، اگلا جنید مالیگاؤں سے بھی ہوسکتا ہے. گئؤ رکھشا کے نام پر سیاست اور روزی روٹی چلانے والوں کو ایسا منہ توڑ جواب دیں جیسا نہال احمد صاحب اپنے وقت میں فرقہ پرستوں کو دیتے تھے، جس کا اثر یہ ہوتا تھا کہ فرقہ پرست علاقہ ہی نہیں شہر چھوڑنے پر مجبور ہو جایا کرتے تھے. 
         جنتادل سیکولر کے سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ دنوں جب مَیں ممبئی، منترالیہ میں دو کابینی وزراء سے ملا تو یہ سمجھا کہ آج بھی نہال احمد صاحب کا دبدبہ و رسوخ کتنا ہے. یہ اثر و رسوخ نہال صاحب نے اپنی صلاحیتوں سے بنایا. عہدہ حاصل کرنے اور عوامی رہنما یا لیڈر ہونے میں یہی فرق ہے جو نہال احمد صاحب کو دوسرے سیاسی لیڈروں سے ممتاز کرتا ہے. مستقیم ڈِگنیٹی نے بجلی کے داموں میں مجوزہ اضافے کے خلاف چند کو چھوڑ کر مقامی بجلی صارفین تنظیموں کو خوب کھری کھوٹی سنائی. موصوف نے واضح طور پر کہا کہ کچھ افراد تحریک کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور سے کمزور تر کرنے کے درپے ہیں. جنتادل سیکولر نہال صاحب کے اصولوں کو ماننے والی جماعت ہے. ہم بزدلانہ تحریک نہیں چلاتے. ہم بجلی کے داموں میں اضافے کے خلاف سخت تحریک کے قائل ہیں کیوں کہ یہ ہر گھر سے جُڑا مسئلہ ہے. کولکاتہ پاور کمپنی کے ظالمانہ رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاور کمپنی غریب عوام کے ساتھ ساتھ کاروباری افراد کو بھی نشانہ بنائے ہوئے ہے. کمپنی خود کا انفراسٹرکچر ٹھیک نہیں کرتی اور بجلی صارفین پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے. پاور کمپنی کی اس غیر قانونی حرکت میں مقامی پولیس بھی ملوث نظر آتی ہے جس پر موصوف نے پولیس کو بھی قانون کے مطابق کمپنی سے بھی باز پُرس کرنے کی تلقین کی. بجلی کمپنی کی زیادتی کے خلاف سیاسی لیڈروں کی خاموشی پر بھی دیگر سیاسی پارٹیوں کو آڑے ہاتھوں لیا. ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایک لاکھ ووٹ ہمیں دے دو، ہم کولکاتہ بجلی کمپنی کو چَھٹّی کا دودھ یاد دلا دیں گے. مستقیم ڈِگنیٹی نے یہ اعلان کیا کہ جن لوگوں نے نئے بجلی کنیکشن کے لئے عریضے کئے ہیں اور انہیں کنیکشن نہیں دیا جا رہا ہے، ایسے افراد 10 مارچ سے پہلے شانِ ہند عوامی رابطہ آفس پر رات آٹھ بجے سے گیارہ بجے کے درمیان اپنی شکایت درج کرائیں. 10 مارچ کے بعد کولکاتہ بجلی کمپنی سے نہالی انداز میں نِپٹا جائے گا. موصوف نے تلواڑہ تالاب سے مالیگاؤں فلٹر پلانٹ تک نئی پائپ لائن کے لئے وزیر آب پاشی سے ملاقات کی تفصیل بھی حاضرین کے روبرو پیش کی. کارپوریشن میں پرشاشک راج میں چل رہی بدعنوانیوں اور دھاندلیوں پر بھی انتباہ دیا کہ کارپوریشن غلطیوں کو سُدھارے ورنہ جنتادل ہَلّہ بولنے کے لئے تیار ہے.
       اس تقریبِ خراجِ عقیدت میں صدرالدین مقادم، معین اختر، اسمٰعیل رحمانی، توحید انصاری، مسعود مولانا کمپاؤنڈ، سہیل عبدالکریم، پروفیسر رضوان اللہ خان نے اپنے اپنے انداز میں ساتھی نہال احمد صاحب کی خوبیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا. مشہور صحافی عبدالحلیم صدیقی، جو ساتھی نہال احمد صاحب کی سوانح حیات مرتب کر رہے ہیں، انہوں نے بھی ماضی کے جھروکوں سے صاحب کی خصوصیات و کارنامے بیان کئے اور تمام ہی شہریان سے گذارش کی کہ اگر نہال احمد صاحب سے متعلق کوئی بھی واقعہ ہو یا کسی کے ساتھ نہال احمد صاحب کی کوئی یادداشت ہو تو اسے آپ لکھ کر جنتادل عوامی رابطہ آفس پر پہنچا دیں. موصوف نے یقین دلایا کہ جلد ہی ساتھی نہال احمد صاحب کی سوانح حیات پر مبنی ایک کتاب عوام کے ہاتھوں میں ہوگی.
          ساتھی نہال احمد صاحب کو اُن کی ساتویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ اس تقریب میں جہاں رشید سیٹھ ایولے والے، ناصر خان کرانہ والے، کمال الدین مستری، عبدالباقی راشن والے، سیّد سلیم گیرج والے، رئیس ماسٹر، یحییٰ عبدالجبار، عارف حسین پاپا، سلیم گڑبڑ، عبدالرحمٰن انصاری وغیرہ ڈائس پر موجود رہے وہیں جنتادل سیکولر کے بزرگ و نوجوان ورکروں سمیت محبانِ ساتھی نہال احمد اور شہریان کی کثیر تعداد موجود تھی. نظامت کے فرائض ابواللیث انصاری نے بحسن خوبی انجام دیئے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages