راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں نے بجلی کمپنی کے اضافی بل کے خلاف ایڈیشنل کلکٹر صاحبہ کو میمورنڈم دی
محمد عارف نوری
(نائب صدر راشٹریہ مسلم مورچہ و صدر حفاظت گروپ مالیگاؤں)
راشٹریہ مسلم مورچہ مالیگاؤں ذمہ داران اکبر سیٹھ اشرفی صدر مالیگاؤں، صوفی انیس احمد قادری صاحب، جاوید انور صاحب سکریٹری شمالی مہاراشٹر، محمد عارف نوری صاحب نائب صدر مالیگاؤں، حفظ الرحمن صاحب آل انڈیا نائب صدر، مولانا عبدالرشید مجددی صاحب، صوفی ماجد صاحب، مولانا سفیان جمالی صاحب حفظ الرحمن وفا وغیرہ نے ایڈیشنل کلکٹر مایا تائی پٹولے میڈیم کو بجلی کمپنی کے خلاف حکومتِ مہاراشٹر کے ماتحت بجلی بورڈ نے الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن میں عریضہ دے کر بجلی کے داموں میں 37 فیصد اضافے کی مانگ کی ہے یہ اضافہ سراسر ظالمانہ اور نا انصافی پر مبنی ہے اس کو لیکر پورے مہاراشٹر میں بے چینی کا ماحول ہے اور احتجاج کا ماحول بنا ہوا ہے بجلی کمپنی و بِل کے خلاف مالیگاؤں شہر میں بھی احتجاج کیا گیا جسمیں تمام تنظیمیں شامل رہی یقیناً بجلی کمپنی کی نااہلی کے خلاف شہر کی تمام سیاسی جماعتوں، ملّی، تنظیموں و سرکردہ افراد کو مسلسل آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے مہنگائی کے دور میں جہاں پیٹرول، ڈیزل، تیل، کھانے پینے کی اشیاء میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے وہی بجلی کمپنی کے اس ظالمانہ فیصلے سے ہر عام و خاص شہری پر براہِ راست اثر پڑے گا راشٹریہ مسلم مورچہ ذمہ داران نے کلکٹر صاحبہ کو تمام معاملات سے آگاہ کیا کلکٹر صاحبہ نے اس پیغام کو اعلیٰ عہدے داران تک پہنچانے کا یقین دلایا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں