src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سـاکـری روڈ پـر موجـود شہـر کے قدیـم موتـی نـالـہ پـُل کی توسیـع کیـلـئے تعمیـرات کا آغـاز ..!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 18 فروری، 2023

سـاکـری روڈ پـر موجـود شہـر کے قدیـم موتـی نـالـہ پـُل کی توسیـع کیـلـئے تعمیـرات کا آغـاز ..!!

 




سـاکـری روڈ پـر موجـود شہـر کے قدیـم موتـی نـالـہ پـُل کی توسیـع کیـلـئے تعمیـرات کا آغـاز ..!!



2 کـروڑ 42 لاکـھ کے تخمیـنہ سے پـُل کی توسیـع کـے تعمیـری کام کا افتـتـاح آمـدار فـاروق شـاہ کے ہاتھـوں عمـل میـں آیـا ..!!



 دھولیہ : 16 فروری 2023 آمدار فاروق شاہ نے اپنے کام کے انداز سے دھولیہ شہر اسمبلی حلقہ میں ایک الگ پہچان بنائی ہے۔  خالص ترقی کا جذبہ ہمارا اصل مقصد ہے اس قول کے مطابق امدار فاروق شاہ نے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے۔ شہر واسیوں کے مسائل اور ضروریات کی درست نشاندہی کر کے کام کرنے کا اُن کا طریقہ قابل ستائش ہے ۔  دھولیہ شہر میں شہر اور ساکری روڈ کو جوڑنے والے موتی نالہ پر تنگ پل ٹریفک جام کا باعث بنتا ہے ۔ چونکہ اس پل سے مال بردار گاڑیاں ، کار ، ٹیمپو ، رکشہ اور موٹر سائیکلوں کی آمد و رفت ہر وقت جاری رہتی ہے لیکن اس پل کی چوڑائی کم ہونے سے یہاں اکثر حادثہ رونما ہونے کی اطلاع موصول ہوا کرتی ہے ۔ شہریوں کو ہونے والی پریشانی کو محسوس کرتے ہوئے آمدار فاروق شاہ نے موتی نالہ پل کو چوڑا کرنے کیلئے 2 کروڑ 42 لاکھ روپے کے فنڈ کو منظوری کروایا ۔ اس فنڈ کے تحت پی ڈبلیو ڈی محکمہ کے ذریعہ موتی نالہ پل کی توسیع کی جائے گی جس کا افتتاح آج آمدار فاروق شاہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر محکمہ تعمیرات کے ایگزیکٹو انجینئر آر آر پاٹل، جونیئر انجینئر لوکرے، میونسپل کارپوریشن جونیئر انجینئر ہیمنت پاوتے ،حاجی سلیم شاہ ، کارپوریٹر ناصر پٹھان ، کارپوریٹر مختار انصاری ، معاون کارپوریٹر غنی ڈالر ، کارپوریٹر سعید بیگ ، سابق کارپوریٹر انیل دامودر ، مولوی شکیل احمد قاسمی ، سابق کارپوریٹر  ساجد سائی ، سابق کارپوریٹر صابر سید ، نظام سید ، عابد شاہ ، آصف شاہ پوپٹ، سلیم شاہ ، چھوٹو مچھلی والے، ماجد پٹھان ، مشتاق پہلوان ، جوگیندر جادھو، ساقب شاہ وغیرہ موجود تھے۔


حلیم شمس الدین انصاری

ایم آئی ایم ضلع صدر

 میڈیا سیل

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages