src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ازدواجی زندگی کے عنوان سے تربیتی پروگرام وقت کی ضرورت - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 1 فروری، 2023

ازدواجی زندگی کے عنوان سے تربیتی پروگرام وقت کی ضرورت




ازدواجی زندگی کے عنوان سے تربیتی پروگرام وقت کی ضرورت



نئے شادی شدہ افراد شرکت کریں: مفتی محمد حسنین محفوظ نعمانی





         موجودہ دور میں دیکھا یہ جارہا ہے کہ تعلیم وتربیت اور دین داری میں کمی کے نتیجے میں نکاح کے بعد بہت جلد میاں بیوی کے درمیان مختلف طرح کی ناچاکیاں پیدا ہونا شروع ہوجاتی ہیں ،اسی طرح ساس اور بہو کا جھگڑا بھی بالکل عام بات ہے، جس کی وجہ سے گھریلو سکون ختم ہوجاتا ہے ، اس کا بنیادی سبب گھر کے افراد کا اسلام کی معاشرتی تعلیمات اور بطور خاص میاں بیوی کا حضور ﷺ اور ازواج مطہرات کی ازدواجی زندگی سے ناواقفیت ہے۔ علماء کرام مختلف مواقع پراس سلسلے میں رہنمائی کا فریضہ انجام دیتےہیں،البتہ سرپرستوں کی بھی ذمہ داری ہےکہ وہ نکاح سے پہلے ہی اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کی ازدواجی زندگی کے سلسلے میں تربیت اور ذہن سازی کرتے رہیں۔
        اس سلسلے میں بیداری لانے اور نوجوان ازدواجی جوڑوں کو نکاح سے متعلق اسلامی تعلیمات اور ہدایات سے واقف کرانے کی غرض سے مورخہ ۲؍فروری بروز جمعرات بعد نماز عشاء فوراً دلاور ہال میں ایک اہم پروگرام منعقد کیا جارہا ہے ۔نئے شادی شدہ مردوں اور عورتوں کو چاہیے کہ اس پروگرام میں شریک ہو کر ازدواجی زندگی کی باریکیوں سے واقفیت حاصل کریں۔سرپرست حضرات سے بھی درخواست ہے کہ اپنے بیٹوں ،بیٹیوں اور بہووں کو اس پروگرام میں روانہ کریں تا کہ وہ خوشگوار ازدواجی زندگی کے رہنما اصولوں سے واقف ہوکر ان کی روشنی میں اپنی زندگی بسر کریں اور اس طرح سب کو خوشگوار ازدواجی زندگی اور خوشحال خاندانی نظام نصیب ہو ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages