کرائم برانچ کے ہیمنت پاٹل اور آزاد نگر پولیس تھانہ کے پی آئی پرمود پاٹل کا فوری تبادلہ کیا جائے ۔۔۔!!
رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہاراشٹر کو میمورنڈم پیش کیا گیا ..!!
دھولیہ31 جنوری 2023 : دھولیہ شہر میں ایک بار پھر ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیاں جیسے چوری ، ڈکیتی ، سٹہ بازی ، مٹکا چلانے ، جھنّا منّا ، اور غیر قانونی شراب و گانجے کی فروخت زور و شور سے شروع ہو گئی ہے ۔ اس سلسلے میں آج دھولیہ شہر کے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے مقامی کرائم برانچ کے انسپیکٹر ہیمنت پاٹل اور آزاد نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر پرمود پاٹل کے فوری تبادلے کے سلسلے میں پولیس ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مہاراشٹر سے ملاقات کر کے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے رکن اسمبلی فاروق شاہ کو یقین دلایا ہے کہ اس سلسلے میں فوری کارروائی کی جائے گی۔ شہر میں نٹراج ٹاکیز کے سامنے ، مہاویر پارک کمپلیکس کے سامنے اور آزاد نگر تھانہ کے متعدد علاقوں میں بڑی تعداد میں سٹا ، مٹکا ، جھنّامنّا ، تین پتی کلب اور شراب ، گانجے کی فروخت کے ساتھ ساتھ نشہ والی دوائیں کی فروخت کی جا رہی ہے ۔ گزشتہ کچھ دنوں میں چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ بابا نگر کے متعدد گھروں میں ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہو چکی ہیں۔ لیکن تاحال پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔ آزاد نگر تھانے کی حدود میں مذکورہ واردات کے انجام دیئے جانے کے بعد بھی چوری کی وارداتیں جاری ہیں۔ آزاد نگر تھانہ کی حدود میں ینگ ایکتا سنستھا کے سلائی کلاس ٹریننگ سینٹر سے ایک سلائی مشین چوری ہو گئی ہے۔اس چوری کو انجام دینے والے ملزمان اب تک گرفتاری سے دور ہیں ۔ بار بار ہونے والے واقعات کی وجہ سے مقامی کرائم برانچ اور متعلقہ تھانے کی کاروائی پر سوالیہ نشان ہے۔ اس سلسلے میں مکتوب کے ذریعے کارروائی کا مطالبہ مسلسل کیا جاتا رہا ہے لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ پولیس انتظامیہ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ تاہم دھولیہ شہر میں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیاں جیسے چوری، لوٹ مار، جوا، مٹکا چلانا اور غیر قانونی شراب اور گانجے کی فروخت جیسی غیر قانونی سرگرمیاں پھر سے شروع ہو گئی ہے۔ چوری، ڈکیتی اور غیر قانونی سرگرمیاں پر روک لگانے میں ناکام پولیس کے خلاف رکن اسمبلی فاروق شاہ نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کو دیئے گئے میمورنڈم میں لوکل کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر ہیمنت پاٹل اور آزاد نگر پولس اسٹیشن کے پی آئی پرمود پاٹل کا فوری تبادلہ کیا جائے اس طرح کا مطالبہ کیا ہے ۔
حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر
میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں