src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> معہد ملت میں تفہیم شریعت کا اجلاس - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 27 فروری، 2023

معہد ملت میں تفہیم شریعت کا اجلاس







معہد ملت میں تفہیم شریعت کا اجلاس 



معلمات اور عصری تعلیم یافتہ خواتین شرکت کریں! محترمہ تسلیمہ آپا صاحبہ کی اپیل




مورخہ ۲۸؍فروری۲۰۲۳ء بروز منگل صبح نو بجے مسجد نعمانی معہد ملت میں تفہیم شریعت کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقد ہورہا ہے ،جس میں فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب اور دیگر علماء کرام شرعی احکام وقوانین کے حقائق اور ان کی حکمتوں نیز ان پر کیے جانے والے اعتراضات کے مثبت جوابات پر روشنی ڈالیں گے۔یہ اجلاس وقت کی اہم ضرورت ہے اور عالمات ،ڈاکٹرز،ٹیچرز اور عصری تعلیم یافتہ خواتین کے لیے زرین موقع ہے کہ وہ اس کے ذریعے شریعت کے احکام اور قوانین کی باریکیوں اور ان پر کیے جانے والے اعتراضات کے جوابات سے واقف ہوکر شریعت اسلامی کے دفاع کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں ۔
لہذا میں شہر مالیگاؤں کی تمام ہی عالمات،مدارس نسواں کی معلمات اور فارغات اسی طرح عصری تعلیم یافتہ خواتین سے گزارش کرتی ہوں کہ تفہیم شریعت کے اس اہم پروگرام میں ضرور شرکت کریں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages