src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حراء انگلش میڈیم اسکول نے سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا. - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 28 فروری، 2023

حراء انگلش میڈیم اسکول نے سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا.




حراء انگلش میڈیم اسکول نے سائنس ایگزیبیشن کا انعقاد کیا.  



شہر کے سیاسی, سماجی نے پرگرام میں شرکت کرکے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کی.  



 


مالیگاؤں (وفا ناہید) سنی دعوت اسلامی کے زیر انصرام چلنے والے تعلیمی ادارے حراء انگلش میڈیم اسکول میں 'سائنس ڈے' کے موقع پر 'سائنس ایگزیبیشن' کا انعقاد کیا گیا.  چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں نے اس نمائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سامعین کے روبرو اپنے ٹیلینٹ کا مظاہرہ کیا. حراء اسکول کے کیمپس میں منعقد اس نمائش میں شہر کی سیاسی سماجی اور سرکردہ شخصیات کے ساتھ والدین اور سرپرستوں کے ایک حم غفیر نے شرکت کرکے طالبان علم کی حوصلہ افزائی کی.  سائنس ایگزیبیشن کے ساتھ ساتھ اسکول ہذا نے کوئز کمپیٹیشن, سائنس پر مبنی پروجیکٹس, کمپیوٹر پروگرامس, سائنس میجک شو, اسلام اور سائنس, سلائیڈ شو کے ذریعے اسلامی شریعت اور سنت کے سائنسی فوائد سمجھنا جیسے پروگرام کا بھی انعقاد کیا تھا. الحمداللہ تمام طلبہ و طالبات نے نہایت ہی احسن طریقے سے ان تمام پرگرام کو والدین و سرپرستوں کے روبرو پیش کیا. کوئز کمپیٹیشن میں طلبہ و طالبات کا خوش و خروش قابل دید تھا.  پہلی بار کوئز کمپیٹیشن میں لڑکوں نے لڑکیوں پر سبقت حاصل کی اور کوئز کمپیٹیشن کی ٹرافی اپنے نام کرکے اپنے آہنی حوصلوں کو ایک نئی پرواز بخشی.  




 واضح رہے کہ حراء انگلش میڈیم اسکول ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے بچوں کو دینی و عصری علوم پڑھائے جاتے ہیں.  بچوں کو جہاں دینی تعلیمات سکھائی جاتی ہیں وہیں ان کو شوشل گیدرنگ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی طاق کیا جاتا ہے.  غرض چھوٹے چھوٹے معصوم بچے جب اسکول سے گھر لوٹتے ہیں تو اسلامی تہذیب و تمدن کے سانچے میں ڈھلے یہ بچے اپنے والدین کی اصلاح کرتے ہیں.  چھوٹی سی عمر میں ہی قرآن پاک کی سورتیں اور احادیث انہیں ازبر ہوتی ہیں.  بے شک یہ کمال ان کے اساتذۂ اکرام کا ہے حو نہایت ہی ایمانداری سے اپنے تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں. علاوہ ازیں اسکول منیجمنٹ اور  اسکول کے چیئرمین حضرت مولانا سید امین القادری صاحب قبلہ بھی مبارکباد کے مستحق ہے جن کی سرپرستی میں حراء انگلش میڈیم اسکول نہایت کامیابی سے  گامزن سفر ہے.  

سائنس ایگزیبیشن کی اس تقریب میں سابق میئر شیخ رشید, کل جماعتی تنظیم کے اکبر سیٹھ اشرفی,  نقیب ملت نورالعین صابری , رضوان بیٹری والا کے علاوہ شہر کے کئی سرکردہ افراد اور والدین و سرپرستوں نے شرکت کرکے پروگرام کامیاب کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی.  


  

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages