src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 20 فروری، 2023

 







        مدرسہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی مسابقہ حفظ قرآن کریم میں شرکت۔ 



       الحمدللہ آج مورخہ 19 فروری 2023 بمطابق 27 رجب المرجب 1444 بروز اتوار شہر مالیگاؤں میں جاری مکاتب قرآنیہ کے مابین مسابقہ حفظ قرآن کریم انجمن مسابقہ حفظ قرآن کریم مالیگاؤں کے زیر اہتمام  منعقد ہوا جس میں  مختلف مکاتب قرآنیہ کے 97 طلبہ عزیز نے شرکت فرمائی۔ 


      واضح رہے یہ مسابقہ تین فروعات پر مشتمل تھا پہلی فرع ایک تا دس پاروں پر مشتمل تھی جس میں 40  طلبہ عزیز نے شرکت فرمائی۔ 


       اسی طرح فرع ثانی ایک تا بیس پاروں پر مشتمل تھی جس میں 33  طلبہ عزیز نے شرکت فرمائی۔ 


     اسی طرح تیسری فرع مکمل قرآن کریم پر مشتمل تھی جس میں 24 طلبہ عزیز نے شرکت فرمائی۔ 


      مدرسہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی واقع مسجد مرتضی رمضان حسن پورہ نورنگ کالونی سے پہلی فرع میں ایک طالب علم محمد طلحہٰ ابن  محمد عاصم نے شرکت کی اور دوسری فرع میں محمد عامر ابن شکیل احمد نے شرکت کی۔ 


       دونوں ہی طالبان علم جج صاحبان کے فیصلے کے مطابق اعزازی انعام کے حقدار قرار پائے۔ 


        لہذا اس پرمسرت موقع پر ہم صدر و اراکین شاہ ولی اللہ اکیڈمی دونوں طالبان علم کے ساتھ ساتھ ان کی تیاری کرانے والے استاد محترم حافظ وقاری مولوی محفوظ الرحمن صاحب ملی اور ان طالبان علم کے والدین کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ اس ادارے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقیات سے مالا مال فرمائے آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔ 


     جاری کردہ : صدر و اراکین شاہ ولی اللہ اکیڈمی حسن پورہ نورنگ کالونی مالیگاؤں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages