دہلی پولیس مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ جناب اسد الدین اویسی صاحب کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرے : مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی
مالیگاؤں : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ جناب اسد الدین اویسی صاحب کی دہلی میں رہائش گاہ اشوکا روڈ پر اس وقت کچھ شرپسندوں کے حملہ کیا جس وقت اسد الدین اویسی صاحب جے پور میں فرقہ وارانہ عناصر کے ذریعے زندہ جلائے گئے جنید و ناصر کے گاؤں بھرت پور میں انکے اہل خانہ سے ملنے پہنچے تھے اسی اثناء میں مجلس کے قومی صدر و رکن پارلیمنٹ جناب اسد الدین اویسی صاحب کی اشوکا روڈ والی رہائش پر حملہ کیا گیا جس کی ہم پُر زور مذمت کرتے ہیں اس سے قبل بھی اسطرح کی حرکت کچھ شرپسند عناصر کے ذریعے کی گئی تھی تب ہی دہلی پولیس سخت کارروائی و اقدام کرتی تو دوبارہ اسطرح کی حرکت نہ ہوتی ملک کے موجودہ حالات میں اسد الدین اویسی صاحب ہی وہ واحد رہنما ہیں جو مسلمان سمیت دلت پچھڑے لوگوں کی ہر معاملے میں نمائندگی گلی سے لیکر دہلی کے ایوان تک کررہے ہیں جو شرپسندوں کو کھٹک رہا ہے جس کی بنیاد پر حملے جیسی گھناؤنی حرکت انجام دی جارہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ فوراً سے پیشتر حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے نیز اسد الدین اویسی صاحب کی رہائش گاہ پر سکیورٹی مزید سخت کی جائے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں