src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> آل انڈیا مومن کانفرنس ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے تعاون سے مالیگاؤں کی تعلیمی ، صنعتی ، سماجی اور شہری صورتحال کا سروے کرے گی - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 9 فروری، 2023

آل انڈیا مومن کانفرنس ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے تعاون سے مالیگاؤں کی تعلیمی ، صنعتی ، سماجی اور شہری صورتحال کا سروے کرے گی

 





 

آل انڈیا مومن کانفرنس ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے تعاون سے مالیگاؤں کی تعلیمی ، صنعتی ، سماجی اور شہری صورتحال کا سروے کرے گی



مالیگاؤں میں آل انڈیا مومن کا نفرنس کے احیاء عہدیداران کی نامزدگی اور مجلس عاملہ کی تشکیل کے بعد کئی اہم امور کا فیصلہ




مالیگاؤں بروز جمعرات ۹ جنوری  ۲۰۲۳ : سب سے پہلے ہم آل انڈیا مومن کا نفرنس شاخ مالیگاؤں کی جانب سے آئے ہوئے تمام صحافی برادران اور دوستوں کا دلی خیر مقدم کرتے ہیں اور آج کے اس اہم دن جب ہم آل انڈیا مومن کا نفرنس شاخ مالیگاؤں کے احیاء ، عہدیداران کی نامزدگی اور مجلس عاملہ کی تشکیل کا اعلان کر رہے ہیں، ہم صحافی دوستوں سے امید کرتے ہیں کے وہ شہر قوم وملت کی تعمیر و ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے آل انڈیا مومن کا نفرنس کے ہر کام میں اسکا ساتھ دیں گے۔


آل انڈیا مومن کا نفرنس کا شمار ملک ہندستان کی قدیم ترین تنظیموں میں ہوتا ہے۔ اس کا قیام ملک کے چوٹی کے رہنماؤں کے ذریعہ ۱۹۲۶ء میں عمل میں لایا گیا۔ اپنے قیام سے لے کر ایک طویل عرصہ تک اس تنظیم نے قوم وملت کی ترقی کے لئے ہمہ وقت اپنے آپ کو وقف رکھا۔ آزادی کے لئے جب جنگ کا بگل بجا تو آل انڈیا مومن کا نفرنس کے قائدین صف اول میں رہے اور آزادی وطن کے لئے بیش و بہا قربانیاں دیں۔ شہر مالیگاؤں کو یہ امتیاز حاصل ہیکہ اس نے اس تنظیم کو ہمیشہ تعاون اور اسکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔


مختلف کاموں کی ایک طویل فہرست اور تاریخی خدمات انجام دینے کے باوجود آل انڈیا مومن کا نفرنس پچھلے کچھ دنوں سے عملی میدان سے دور تھی۔ لیکن آل انڈیا مومن کا نفرنس کے موجودہ قومی صدر جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب نے اس تنظیم کے احیاء کا بیر اٹھایا۔ جسکے لئے انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، آل انڈیا مومن کانفرنس کے پرانے ساتھیوں کو نئے سرے سے جمع کیا اور انکے ساتھ نو جوانوں اور تجربہ کار لوگوں کی ایک ٹیم کو جوڑا اور ایک نئے عزم اور حوصلہ کے ساتھ ملک، قوم اور ملت کی تعمیر اور ترقی کا بیڑہ


اٹھایا۔ اس مقصد کولیکر جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب نے ریاست مہاراشٹر کے عہدیدران کے ساتھ ۲۳ ستمبر ۲۰۲ء کو مالیگاؤں کا دورہ کیا اور احمد سر دار ہال ( جے اے ٹی کیمپس) میں آل انڈیا مومن کا نفرنس شاخ مالیگاؤں کے احیاء اور ا سکے عزائم اور کاموں کے لئے شہریان کو آمادہ کیا۔ اسکے ایک ماہ بعد دہلی میں جناب جمیل کرانتی کو کارگزار صدر نامزد کیا اور ۲۳ دسمبر ۲۰۲۲ء کو بمبئی میں ایک تقریب میں انہیں ہی کل وقتی صدر مقرر کر مالیگاؤں میں آل انڈیا مومن کا نفرنس کے احیاء مجلس عاملہ اور مجلس شورٹی کی تشکیل ، اور عہد یدار ان کی نامزدگی کی اجازت دی۔ لہذا آج ہم جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب کی اجازت اور شہر کے دوسرے سرکردہ افراد بشمول آل انڈیا موؤمن کانفرنس شہر مالیگاؤں کے نامزد کارگزار صدور جناب یوسف الیاس ، مولانا ایوب قاسمی، ساجد انصاری، اخلاق بالے مقادم وغیرہ کی آراء اور مشوروں سے آل انڈیا مومن کا نفرنس شاخ مالیگاؤں کے عہدیداران اور مجلس عاملہ جسمیں ایک صدر ( جمیل احمد عبدالغفار کرانتی ) ، ایک جنرل سکریٹری ( عبد العلیم فیضی، چھ کارگزار صدور ( محمد یوسف الیاس، مولانا محمد ایوب قاسمی ،ساجد انصاری، مولانا سفیان جمالی، عبدالرشید لینسیا، عتیق دودھ والا)، چھ نائب صدور ( اخلاق بالے ،مقادم، مولانا امتیاز اقبال،اخلاق فضل الرحمان سهیل عبدالکریم ، امتیاز قیصر، خورشید چمڑے والا)، ایک خازن (شاہد لطیف عرف راجو بھکو)، سات جوائنٹ سکریٹریز (سہیل ڈالر یا، انعام الرحمن سر، عارف کرانہ والا، ڈاکٹر فروغ عابد، عبدالحلیم صدیقی، امتیاز انجینئر، ارشد ظہور پٹھان ) اورد و پر پیگنڈہ اور میڈ یا سکر برٹریز خلیل عباس اور انجم حسین انجینئر ) شامل ہیں، کی تشکیل کا اعلان کر رہے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مجلس عاملہ اور عہدیداران کے مشورہ اور رائے سے مجلس شوری اور مجلس سر پرستنگان کی تشکیل اور اسکا اعلان کیا جائے گا۔ اس ضمن میں یہ وضاحت ضروری ہیکہ مجلس عاملہ، مجلس شوری یا مجلس سر پرستگان کی تشکیل حتمی نہیں ہے اور بوقت ضرورت اسمیں اضافہ کی گنجائش رکھی گئی ہے۔


عہدیداران کی نامزدگی اور مجلس عاملہ کی تشکیل کے بعد اپنی پہلی میٹنگ میں جو بروز منگل ۷فروری ۲۰۲۳، مولانا آزاد ہال (اے ٹی ، ٹی کیمپس) میں منعقد ہوئی اسمیں آل انڈیا مومن کا نفرنس شاخ مالیگاؤں نے اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل امور کا فیصلہ لیا۔ (الف) گزشتہ دنوں ٹیکسٹائیل کمشنر ممبئی نے جناب ستیش کمار سنگھ ( آفس انچارج رکھینل ٹیکسٹائیل کمشنر آفس نوی ممبئی) کی سر براہی میں ایک کلسٹر کو آرڈینیشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا۔ اس کمیٹی کے اہم مقاصد میں مالیگاؤں اور ریاست کے دوسرے ٹیکسٹائیل کلسٹرس کی ترقی ، بقا اور استحکام کے لئے لائحہ عمل کی تیاری ہے۔ مجلس عاملہ نے اس بات پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا کہ 4 رکنی اس کمیٹی میں آل انڈیا مومن کانفرنس شاخ مالیگاؤں کے تین اہم عہدیدران یوسف الیاس ( کارگزار صدر آل انڈیا مومن کانفرنس مالیگاؤں )، ساجد خالد انصاری ( کارگزار صدر آل انڈیا مومن کانفرنس مالیگاؤں ) اور عبد ال اور عبد العلیم فیضی (جنرل سکریٹری آل انڈیا مومن کانفرنس مالیگاؤں) کو بحیثیت رکن شامل کیا گیا ہے۔ آل انڈیا مومن کانفرنس کے صدر جناب جمیل کرانتی کی ایماء پر ان تینوں اراکین کو مبارکباد دی گئی اور آج انکے استقبال کا فیصلہ لیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ جناب جمیل کرانتی نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ کلسٹر کو آرڈینیشن کمیٹی میں آل انڈیا مومن کا نفرنس کے تین اہم ذمہ داران کی شمولیت شہر کی تعمیر و ترقی بالخصوص پاور لوم صنعت کی بقاء اور اسکے استحکام میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی ۔


(ب) ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس (ٹی ،آئی، ایس ایس) نے ۲۰۱۱ء میں مالیگاؤں کی تعلیمی صنعتی ، سماجی اور شہری صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک رپورٹ تیار کی تھی۔ ٹانا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائکس نے پیر پورٹ حکومت مہاراشٹر کی خصوصی اجازت پر ترتیب دی تھی ۔ اپنی اس جائزہ رپورٹ میں ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس نے شہر مالیگاؤں کے ڈیولپمنٹ کے لئے حکومت مہاراشٹر کومختلف سفارشات بھی پیش کی تھی ۔ آل انڈیا مومن کا نفرنس مالیگاؤں کے جنرل سکریٹری عبدالعلیم فیضی ، جو اس پروجیکٹ کے ساتھ ۲۰۰۹ ء سے منسلک ہیں، کی تجویز پر ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس کے ساتھ مل کر شہر مالیگاؤں کی تعلیمی صنعتی ، سماجی اور شہری صورتحال کا از سر نو جائزہ لینے اور ایک نئے سروے کا فیصلہ لیا گیا۔ یہ سروے انشاء اللہ بروز سنیچر ارفروری ۲۰۲۳ ء سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اس سروے میں ٹی ، آئی، ایس ایس کے تعاون اور گائیڈ لائن کے مطابق شہر کا اور سماج کے ہر طبقہ بشمول برادران وطن کی تعلیمی صنعتی، سماجی اور شہری صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ایک جامع رپورٹ تیار کر ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو پیش کی جائے گی۔ (ج) اس سروے کے دوسرے مرحلہ میں شہر کے تمام عمر کے گریجویٹس کا ریکارڈ جمع کرنے کا منصوبہ بھی آل انڈیا مومن کا نفرنس نے مجلس عاملہ کی پہلی میٹنگ میں لیا۔ شہر کے تمام طبقات سے منسلک اور ہر عمر کے گریجویٹس کا یہ سروے جمع کرنے کے بعد آل انڈیا مومن کانفرنس حکومت کی مختلف اسکیموں کی مدد سے انہیں روز گار دلانے اور کاروبار کرنے میں مدد کر نے کا ارادہ رکھتی ہے۔ (ح) شہر میں اپنے اپنے پلیٹ فارم سے متحرک تمام تنظیموں اور گروپس ، بالخصوص پاورلوم صنعت کے مفاد میں کام کرنے والی تنظیمیں، جو ملک، قوم ، ملت اور صنعت کے مفاد میں کام کر رہی ہیں انکی ہرممکن مدد اور اعانت کا فیصلہ بھی آل انڈیا مومن کا نفرنس مالیگاؤں کی مجلس عاملہ نے اپنی پہلی میٹینگ میں لیا۔ ( خ ) آل انڈیا مومن کا نفرنس کے قومی صدر جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری صاحب ایک روزہ دورہ پر مارچ ۲۰۲۳، پہلے ہفتہ میں مالیگاؤں تشریف لا رہے ہیں ۔ جناب ایڈوکیٹ فیروز انصاری آل انڈیا مومن کا نفرنس اور آل انڈیا مسلم مجلس مشاروت ان دونوں


باوقار تنظیموں کے قومی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ مالیگاؤں آرہے ہیں۔ لہذا انکی آمد پر شہری سطح کا ایک استقبالیہ پروگرام منقعد


کرنے کا فیصلہ بھی لیا گیا۔ وقت ، جگہ اور تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔


مزید معلومات کے لئے آل انڈیا مومن کا نفرنس شاخ مالیگاؤں کے صدر جمیل کرانتی ( فون نمبر 9372721777) اور جنرل سیکریٹری عبد العلیم فیضی ( فون نمبر 9371239892) یا ای میل اڈریس (mominconference.malegaon@gmail.com) کے ذریعہ رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages