src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اردو کتاب میلہ اور تعلیمی تہوار کا رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں شاندار افتتاح ..!! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 9 فروری، 2023

اردو کتاب میلہ اور تعلیمی تہوار کا رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں شاندار افتتاح ..!!


 



اردو کتاب میلہ اور تعلیمی تہوار کا رکن اسمبلی فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں شاندار افتتاح ..!!




دھولیہ : 9 فروری 2023  اردو اسکول نمبر 4/8 میں اُردُو کتابی میلے کا شاندار افتتاح شہر کے ترقی پسند رکن اسمبلی جناب فاروق شاہ صاحب کے ہاتھوں بڑے جوش وخروش سے عمل میں آیا ۔ اس افتتاحی تقریب کی صدارت ڈاکٹر عقیل احمد صاحب نے کی اور اردو کتا بی میلے کا افتتاح بار کنڈے صاحب ایس پی ضلع دھولیہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔مہمانان خصوصی میں جناب صابر سیٹھ صاحب، جناب عفّان سر صاحب ، جناب سلیم سیٹھ صاحب، جناب سلام ماسٹر صاحب،جناب وسیم باری صاحب نگر سیوک دھولیہ، منا سیٹھ صاحب، حاجی زاہد حسین صاحب، ڈاکٹر پروفیسر شبیر اِقبال صاحب ، جناب ناصر پٹھان صاحب، سری متی پوار میڈم صاحبہ وغیرہ نےشرکت کی ۔اس پروگرام کا انعقاد



 مہارا شٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا اور محبان کتب اردو مالیگاؤں ان کے اشتراک سے کیا گیا اور سنگھٹنا کے صدور انصاری ریاض احمد شمس الحسن سر، ناظم بیگ مرزا سر، عقیل انصاری سر، شامل رہے۔اس کتابی میلے میں افروز بی زین العابدین  اسکول، ایل ایم سردار سکول، حبیبی اردو اسکول،اصلاح البنات اردو اسکول اور نظام پور اردو  اسکول کے طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور  پروگرام کی شان  بڑھائی ۔ اس پروگرام میں تلاوتِ قرآنِ پاک اشفاق سر ، حمد شاہین میڈم اردو اسکول سو نگیر، نعت پاک یاسمین میڈم نے اپنی مترنّم آواز میں پیش کئے ، تحریکِ صدارت جاوید سر،تائید صدارت عمران سر،اور اردوسنگھٹنا کا تعارف شعیب سر،اور اغراض و مقاصد زاہد حسین سر نے پیش کئےاس پروگرام کی نظامت افضال سر،اسماعیل سر نے بڑے پُر جوش انداز میں پیش کئے ۔


حلیم شمس الدین انصاری

ایم آئی ایم ضلع صدر

 میڈیا سیل






کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages