src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سُنّی تعزیہ کمیٹی کے اراکین کی مالیگاؤں فیسٹیول میں شرکت ! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 9 فروری، 2023

سُنّی تعزیہ کمیٹی کے اراکین کی مالیگاؤں فیسٹیول میں شرکت !

 
سُنّی تعزیہ کمیٹی کے اراکین کی مالیگاؤں فیسٹیول میں شرکت !                       



راشٹریہ مُسلم مورچہ، حفاظت گروپ، مومن کانفرنس و دیگر تنظیمیں بھی شامل۔ 



  


مالیگاؤں : گزشتہ دنوں مالیگاؤں فیسٹیول انتظامیہ کی دعوت پر سُنّی تعزیہ کمیٹی اور دیگر تنظیموں کے اراکین کے خصوصی نمائندوں نے مالیگاؤں فیسٹیول میں شرکت کی۔ سُنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے، جنرل سکریٹری جاوید انور، راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر سیٹھ اکبر اشرفی صاحب، نائب صدر محمد عارف نوری صاحب، انجمن خدام اعلٰی حضرت کے بانی صدر خطیبِ ملت حضرت علامہ مولانا صوفی انیس احمد قادری صاحب، آل انڈیا مومن کانفرنس کے کر گزار صدر ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری صاحب، حفاظت گروپ کے صدر محمد عارف نوری صاحب، خانقاہ آشیانہ مجددی فاؤنڈیشن کے صدر مولانا عبدالرشید مجددی صاحب، انجمن سرکار مفتئ اعظم کے صدر نصیر احمد انصاری صاحب، صوفی شفیق احمد رضوی صاحب اور دیگر اراکین پر مشتمل اس نمائندہ وفد کا فیسٹیول کے منتظمین میں اسلم انصاری صاحب، شکیل جانی بیگ صاحب اور حافظ انیس اظہر نے وی آئی پی گیٹ پر خوش آمدید کہتے ہوئے استقبال کیا۔




 کچھ دیر سامنے خاص نشستوں پر بیٹھ کر ان لوگوں نے اسٹیج پر جاری پروگرام کو دیکھا، اور اسکولی طلباء و طالبات کی جانب سے پیش کردہ پروگرام کی سراہنا کی۔ اُس کے بعد انہی لوگوں کے ہاتھوں سے مقابلے میں حصّہ لینے والے بچّے اور بچّیوں کو انعامات تقسیم کروائے گئے۔ اس موقع پر سُنّی تعزیہ کمیٹی، راشٹریہ مسلم مورچہ، حفاظت گروپ، انجمن خدام اعلٰی حضرت، آل انڈیا مومن کانفرنس، خانقاہ آشیانہ مجددی فاؤنڈیشن، انجمن سرکار مفتئ اعظم اور دیگر تنظیموں کی جانب سے فیسٹیول کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید صاحب کو شال پہنا کر، گلدستہ دے کر اور پھول ہار کر کے مبارکباد دی گئی، اور شہر کے لئے اتنے اچّھے ڈھنگ سے بہترین انتظامات کے ساتھ فیسٹیول کا انعقاد کر کے شہر کی تہذیب و ثقافت فن اور صنعت کو دنیا سے روشناس کرانے کے لئے کی گئی کوشش پر اُن کا شکریہ ادا کیا گیا۔ 







سابق میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید صاحبہ نے بھی اس فیسٹیول کے انعقاد میں سرگرم رول ادا کیا، اس لئے اُن کا استقبال بھی ان تنظیموں نے شال اور بُو کے دے کر اور مہرالنساء اشفاق  صاحب کے ہاتھوں پُھول ہار پہنا کر کیا گیا۔ جناب آصف شیخ رشید صاحب کو یہ پیشکش کی گئی کہ آپ ہر سال اس فیسٹیول کا انعقاد کریں، ان مشترکہ تنظیموں کی جانب سے بھرپور تائید و حمایت اور تعاون رہیگا۔ فیسٹیول میں آکر استقبال کرنے اور حوصلہ بڑھانے پر سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید صاحب نے بھی ان تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔ ایسی پریس نوٹ مشترکہ تنظیموں کی جانب سے اشاعت کے لئے دی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages