src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> جنوبی کوریا کے مشہور سنگر نے اسلام کیوں قبول کیا؟ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 24 جنوری، 2023

جنوبی کوریا کے مشہور سنگر نے اسلام کیوں قبول کیا؟







جنوبی کوریا کے مشہور سنگر نے اسلام کیوں قبول کیا؟
 




     جنوبی کوریا کے مشہور پاپ بینڈ گلوکار: جے کِم جنہوں نے پچھلے دنوں اسلام قبول کیا تھا اب عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرچکے ہیں، ان کا نیا اسلامی نام داود کم ہے۔
ایک انٹرویو میں داود کم اسلام قبول کرنے کا واقعہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسلام سے ان کا پہلا تعارف اس وقت ہوا جب امریکہ میں نائن الیون کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر صرف آٹھ سال تھی۔ اگرچہ وہ مذہباً عیسائی فرقہ کیتھولک سے تعلق رکھتے تھے لیکن انہیں اپنے مذہب سے کچھ خاص دلچسپی نہیں تھی۔ اسلام کے بارے میں ان کا منفی نقطہ نظر اس وقت بدل گیا جب وہ بحیثیت مہمان گلوکار انڈونیشیا کے دورے پر گئے تھے۔ جکارتہ میں انہوں نے اپنے مسلمان پرستاروں کو بہت ہی مہربان اور نہایت محبت کرنے والا پایا۔


اپنے یوٹیوب ویڈیو میں داؤد کہتے ہیں کہ میں سمجھتا تھا کہ زندگی ایک مقابلہ ہے اور صرف مقابلے میں جیتنا ہی کامیابی ہے، لیکن وہ (مسلمان) جن سے میری ملاقات ہوئی وہ بالکل مختلف تھے، وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کرتے تھے اور جو کچھ انہیں ملتا اس پر وہ ہمیشہ شکر گزار رہتے تھے، وہ کہتے تھے کہ زندگی ایک سفر ہے، اس میں ایک دوسرے کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ ان کی یہ بات مجھے بہت متاثر کر گئی۔


انڈونیشیا کے دورے میں داؤد نے اس بات پر بھی غور کیا کہ یہ علاقہ جغرافی اعتبار سے نہایت ہی گرم ہے پھر بھی تقریباً لڑکیاں اور خواتین باحجاب رہتی ہیں، بے پردگی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔ اس بات سے وہ بہت متاثر ہوئے۔ ایک دن انہوں نے ایک لڑکی سے پوچھا کہ ایسے گرم ماحول میں تم کیوں حجاب پہنی ہوئی ہو؟ کیا تم کو کسی نے اس بات پر مجبور کیا ہے؟ تو اس لڑکی نے کہا کہ ہم کو حجاب پہننے پر کسی نے مجبور نہیں کیا ہے بلکہ یہ ہماری اپنی پسند ہے اور اس پر ہمیں فخر ہے۔ داؤد کہتے ہیں یہ سن کر انہیں بڑی حیرانی ہوئی، اس لڑکی کے جواب سے وہ بے حد متاثر ہو ئے اور اسلام کے بارے میں ان کے ذہن میں جو خول بنا ہوا تھا وہ ٹوٹنے لگا اور وہ اسلام کی طرف راغب ہونے لگے، اسلام پر ان کا یقین بڑھتا چلا گیا اور ان کے دل میں مسلمان بننے کی خواہش انگڑائیاں لینے لگی۔ باوجود اس خواہش کے وہ ہچکچاتے بھی رہے۔ ایک تو اپنے گھر والوں کی مخالفت کے ڈر سے اور دوسرا خود سے بھی۔ پھر ایک دن تمام اندیشوں اور دل میں اٹھنے والے وسوسوں کو روند کر انہوں نے اسلام قبول کر ہی لیا، ان پر اللہ تعالیٰ کا ایک اور احسان یہ ہوا کہ ان کی بیوی نے بھی ان کی محنت سے اسلام قبول کر لیا۔
داؤد کم کے پہلی بار عمرہ کرنے کی ویڈیو داؤد کم یوٹیوب چینل پر موجود ہے
   

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages