مدرسہ حضرت ابو ہریرہ کے ذمہ داران کی جانب سے رکن اسمبلی فاروق شاہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد ۔۔!!
دھولیہ 23 جنوری 2023 : مجاہد ملت نگر میں مدرسہ حضرت ابو ہریرہ کی عمارت سے متصل بجلی محکمہ کی جانب سے ڈی پی لگائی گئی تھی جس کے تار مدرسہ کی عمارت سے چھُو کر گزر رہے تھے اور ڈی پی راستے سے بہت قریب لگائی گئی تھی جہاں مستقبل میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا خطرہ لاحق تھا کیوں کہ مدرسہ میں زیرِ تعلیم بچیوں کا گزر اسی راستے سے ہوتا ہے ۔ اس ضمن میں مدرسہ کے ذمہ داران نے رکن اسمبلی فاروق شاہ سے ملاقات کر کے مزکورہ ڈی پی کو ہٹانے کی گزارش کی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے رکن اسمبلی فاروق شاہ نے بجلی محکمہ سے رابطہ قائم کر کے مزکورہ ڈی پی کو فوراً ہٹا کر دوسری جگہ منتقل کرنے کا حکم صادر کیا تھا جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے بجلی محکمہ نے مزکورہ ڈی پی کو دوسری جگہ منتقل کیا ۔ ڈی پی کے ہٹائے جانے پر مدرسہ حضرت ابو ہریرہ کے ذمہ داران نے راحت کی سانس لی اور اس کام کو انجام دینے والے رکن اسمبلی فاروق شاہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی جس میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کا گل پوشی کے ذریعہ والہانہ استقبال کرتے ہوئے مدرسہ کے ذمہ داروں نے شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی سراہنا کی اور مدرسہ کے پاس سے ڈی پی ہٹائے جانے پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر مدرسہ کے ذمہ داروں نے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی خدمت میں ایک مطالباتی میمورنڈم پیش بھی کیا جس میں مسجد ابوبکر کے پاس اوپن اسپیس پر حفاظتی دیوار کے تعمیر کی گزارش کی گئی جس کے بعد تقریب کے صدر الحاج سعید بھیا کی اجازت سے تقریب کا اختتام عمل میں آیا ۔ مدرسہ حضرت ابو ہریرہ کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں مدرسہ حضرت ابو ہریرہ کے ذمہ داران میں مدرسہ کے صدر الحاج عبدالرشید عبدالحمید چالاک ، ایوب مقادم ، حاجی سعید بھائی ، ممتاز نادر صاحب ، اقبال نظیر سر ، رمضان سر ، ظہیر انجینئر کے علاوہ ایم آئی ایم کے صابر پترکار ، مولوی شکیل احمد قاسمی ، آمر پٹھان ، نثار احمد انصاری ، یوسف پاپا سر ، شہباز فاروق شاہ ، نظام سید ، وسیم اکرم ، حلیم شمس الدین انصاری ، رضوان حاجی ، شاہد سر ٹیپو ، سعود عالم و دیگر کارکنان موجود تھے ۔
حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع صدر میڈیا سیل
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں