src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مدھیہ پردیش میں حضورﷺ کی گستاخی کہاں گئے سارے پٹھان?? - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 27 جنوری، 2023

مدھیہ پردیش میں حضورﷺ کی گستاخی کہاں گئے سارے پٹھان??




مدھیہ پردیش میں حضورﷺ کی گستاخی کہاں گئے سارے پٹھان??


عبداللہ ہندی 


پٹھان فلم پر ہندوتوا کا احتجاج کافی وقت سے چل رہا تھا۔ کل اسکی ریلیز پر مختلف جگہ مختلف نعرے لگے کہیں کہیں تھیٹر سے لوگوں کو باہر نکالنے کی ویڈیو بھی آئی۔ مدھیہ پردیش میں تو حد ہوگئ ; پٹھان فلم کی مخالفت میں ہندوتوا غنڈوں نے پیارے نبیﷺ کی شان میں گستاخانہ نعرے لگائے۔ جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔


حضورﷺ کی ناموس پہ حملہ کوئی پہلی دفعہ نہیں ہے۔ اب تو شاید اس ملک میں یہ ایک عام بات بنتی جارہی ہیں۔ حتیٰ کہ ناموسِ رسالت ﷺ  پہ حملہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کی بجائے ہتھیار رکھنے کا لائسنس تک فراہم کیا جارہا ہے۔ مدھیہ پردیش میں ہندتوا جنونیوں کے ایک گروہ نے تھیٹر کے سامنے کھڑے ہوکر کے گروپ بازی میں نہایت بیہودہ نعرے بازی کی اور ناموسِ رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کیا۔ اب جب میں یہ مضمون لکھ رہا ہوں تقریباً چوبیس گھنٹے ہوچکے ہیں مگر اب تک کوئی بھی نیشنل میڈیا اس پہ پرائم ٹائم یا ڈیبیٹ کرنے کی زحمت نہیں کرسکا۔ 



گلہ ان سے نہیں ہے بلکہ گلہ تو اپنوں  سے ہے۔ کل بڑی تعداد میں مسلمان پٹھان دیکھنے گئے جب حضور پاک ﷺ کے ماننے والے اندر فلم دیکھنے میں مصروف تھے تب تھیٹر کے باہر حضورﷺ کی گستاخی ہورہی تھی مگر افسوس کہ اب تک کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ یوں یہ مسئلہ ابھی تک عوامی حلقوں میں بحث کا موضوع تک نہیں بنا۔ کہاں گئے وہ سارے پٹھان ; کیا آپکی پٹھانی صرف تھیٹر میں فلم دیکھنے تک محدود ہے ; کیا حضور کی ناموس کی حفاظت آپکی ذمہ داری نہیں ہے? کیا فلم دیکھنے کے لیے دس دس دن پہلے ٹکٹ بک کرنے والے ناموس کی حفاظت کرتے ہوئے جنت کا ٹکٹ بک نہیں کریں گے۔ کیا اب جمہوری ملک میں بھی ہم اپنے نبیﷺ کے ناموس میں گستاخی کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے?? پٹھان دیکھنے والو اللہ کل روزِ قیامت تم سے سوال کرے گا کہ پٹھان تو دیکھ لی مگر نبیؐ کی ناموس پر تمہیں سانپ سونگھ گیا تھا۔ 

اور وہ شخص جس کے حامی بن کر ہمارے نوجوان فلم دیکھنے نکلے تھے ۔ پوچھیے کیا اب وہ حضور کی ناموس کے لیے بولے گا?? اسکی فلم کا تنازعہ حضور کی ناموس تک جا پہنچا کیا اب وہ زحمت کرے گا قانونی لڑائی لڑنے کی?? مسلمانو! ہر گز نہیں وہ تو بس اپنے فلم چلا کر خوب پیشہ بٹور لے گا اور محلاتی زندگی میں خوش رہے گا۔ اسے کیا لینا دینا ان سب معاملات سے۔

مگر تم۔۔۔
تم نے تو اسکی چمچہ گری میں دنیا بھی ڈبو دی اور آخرت بھی۔

اللہ ہم سب کا نامی و ناصر ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages