src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعہ، 27 جنوری، 2023

ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے

 

ہم پرورشِ لوح و قلم کرتے رہیں گے




نظامیہ اشرفیہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شب برات کی باسی کو ایک عظیم الشان کل ہند مشاعرہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں فدائے سنیت عالیجناب الحاج محمد یوسف الیاس صاحب کی مذہبی، سیاسی، سماجی، تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی و صنعتی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ہی انسانیت نواز، غریبوں اور محنت کشوں کی آواز، خادمِ وقت محترم بنڈو کاکا بچھاؤ کے ذریعہ کورونا کال کے دوران پریشان حال مریضوں کے علاج و معالجہ کیلئے ’’کووڈ سینٹر‘‘ کا قیام، دورانِ علاج قیام و طعام کا انتظام، اور دیگر طبی خدمات میں سر فہرست رہنے پر ان کی خدمات کا اعتراف کرنے کی غرض سے ایک کمرشیل مشاعرہ کے انعقاد کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس کمرشیل کل ہند مشاعرہ کیلئے ملک کے مشہور اور نامورشعرائے کرام و شاعرات سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے۔ 


یاد رہے !! شب برات کی باسی کو اردو اسکول نمبر14 امام احمد رضا روڈ پر منعقدہ کل ہند مشاعرہ صادق حسین اشرفی فرینڈس سرکل کی جانب سے اپنی نوعیت کا ایک انوکھا اور تاریخ ساز مشاعرہ ہوگا۔ واضح رہے کہ صادق حسین اشرفی فرینڈس سرکل نے ماضی میں مالیگاؤں کی ادبی دنیا میں گہرے نقوش۔چھوڑے ہیں یہ کل ہند کمرشیل مشاعرہ ایک نئے باب میں اضافہ کیساتھ نشان جاوداں ثابت ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages