src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سُنّی تعزیہ کمیٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے پپو ممبر اور سلیم پنجاری کو حج کمیٹی اور ٹیکسٹائل کمیٹی میں نامزدگی پر استقبالیہ ! - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 28 جنوری، 2023

سُنّی تعزیہ کمیٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے پپو ممبر اور سلیم پنجاری کو حج کمیٹی اور ٹیکسٹائل کمیٹی میں نامزدگی پر استقبالیہ !




سُنّی تعزیہ کمیٹی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے پپو ممبر اور سلیم پنجاری کو حج کمیٹی اور ٹیکسٹائل کمیٹی میں نامزدگی پر استقبالیہ !






مالیگاؤں : گزشتہ دنوں مہاراشٹر حکومت نے دو اہم سرکاری  کمیٹیوں کا اعلان کیا، جس میں حج کمیٹی کے14/ اراکین میں مالیگاؤں شہر کے سرگرم سماجی و سیاسی شخصیت شیخ ابراہیم عرف پپو ممبر صاحب کو بھی رکن نامزد کیا، مالیگاؤں سے بڑی تعداد میں لوگ حج اور عمرہ کے لئے جاتے ہیں، اُن کو کئی طرح کی دشواریاں پیش آتی ہیں، اس لیے دھولیہ، جلگاؤں، نندوربار اور ناسک ان چاروں ضلعوں کے لئے مالیگاؤں سے شیخ ابراہیم عرف پپو بھائی کو لیا جانا کافی اہمیت رکھتا ہے۔ اسی طرح آنے والے سن 2023/ سے 2028/  کے لئے ریاست میں ٹیکسٹائل صنعت کو لے کر حکومت کی کیا پالیسی رہے گی، اس کے لئے ایک ٹیکسٹائل کمیٹی کا قیام کیا گیاہے، جس کے 19/ اراکین نامزد کئے گئے،


  


 اس میں واحد مسلم نمائندے کی حیثیت سے شہر مالیگاؤں کی اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیت ڈاکٹر سلیم پنجاری صاحب کا نام شامل کیا گیا ہے۔ مالیگاؤں کی آبائی صنعت پاور لوم کا مستقبل کیسا رہے گا؟ اس کا دارومدار حکومت کی پالیسی پر ہی رہے گا، پچھلی پالیسی جو 2018/ سے 2023/ تک کے لئے بنائی گئی تھی، اُس میں مناسب نمائندگی نا ہونے کی وجہ سے پچھلے 5/ سال پاور لوم صنعت کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑا، اس لحاظ سے آج جو کمیٹی بنائی گئی ہے، اُس میں مالیگاؤں سے ڈاکٹر سلیم پنجاری کی نامزدگی ہماری پاور لوم صنعت کا مستقبل طۓ کرنے کے لئے کافی اہمیت رکھتی ہے۔ انہی باتوں کے مدِ نظر کل شام ساٹھ فٹی روڈ علاقے میں سُنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد قادری عطر والا صاحب کی آفس پر شہر کی مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے پر وقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ راشٹریہ مُسلم مورچہ کے مالیگاؤں شہر کے صدر سیٹھ اکبر اشرفی صاحب کی کوششوں سے منعقدہ اس تقریب کی صدارت مولانا عبدالرشید مجددی نے کی۔ مولانا حافظ محمد جاوید نوری صاحب کی تلاوت اور جناب شکیل عطاری صاحب کی نعت پاک سے شروع ہونے والی اس تقریب کے اغراض و مقاصد سُنّی تعزیہ کمیٹی کے سکریٹری جاوید انور نے بیان کئے۔ بعد ازاں سُنّی تعزیہ کمیٹی کے صدر ریاض احمد عطر والے، شفیق حسن، عثمان غنی، سہیل احمد، محمد عاقب، نعیم قدیری، صدام احمد کے ہاتھوں شیخ ابراہیم عرف پپو ممبر اور ڈاکٹر سلیم پنجاری صاحب کا پھول ہار اور شال کے ذریعے استقبال کیا گیا۔ راشٹریہ مسلم مورچہ کے صدر سیٹھ اکبر اشرفی، حفاظت گروپ کیجانب سے صدر محمد عارف نوری صاحب، انجمن خدام اعلٰی حضرت کی جانب سے خطیبِ ملت حضرت علامہ صوفی انیس احمد قادری صاحب، کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ آل انڈیا مومن کانفرنس کی جانب سے کارگزار صدر محترم ڈاکٹر اخلاق احمد انصاری صاحب کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ بی جے پی کے عبدالرحمن كلو مقادم، انجمن سرکار مفتئ اعظم کے نصیر احمد انصاری اور صوفی شفیق احمد رضوی، علی وارث گروپ کے رضوان احمد، مشہور صنعتکار سیٹھ اسرار احمد صاحب، اِمتیاز سیٹھ صاحب، شاہد سیٹھ صاحب ثناء کے ہاتھوں استقبال کیا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے بلاک صدر عتیق موٹو اور اُن کے ساتھیوں نے بھی پھول ہار کیا۔ بی جے پی کی ریاستی ینترماگ سمیتی کے رکن ہونے کی حیثیت سے عبدالرحمن کلو مقادم کا بھی استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر تمام لوگوں کی اجازت سے جاوید انور صاحب نے اعلان کیا کہ عنقریب بڑے پیمانے پر دو پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے، پہلا پروگرام شہر کی بنکر تنظیموں، صنعتکاروں، سائزنگ مالکان اور پاور لوم صنعت سے وابستہ افراد کے لئے ہوگا، جس میں رکن ٹیکسٹائل کمیٹی جناب ڈاکٹر سلیم پنجاری صاحب کے ساتھ اس کمیٹی کے دیگر اراکین کو بھی مدعو کرتے ہوئے ان کے سامنے صنعت کے مسائل رکھے جائیں گے، تاکہ یہ لوگ کمیٹی کی میٹنگوں میں بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے پاور لوم صنعت کے مستقبل کے حوالے سے بہتر پالیسی تیار کر سکیں۔ ممکن ہوا تو کمیٹی کی میٹنگ مالیگاؤں شہر میں رکھوانے کی کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح چاروں ضلعوں میں کام کرنے والے خادمین حجاج، مقامی حج کمیٹیوں کے ارکان کے ساتھ حج عمرہ ٹور چلانے والے آپریٹرز کے ساتھ حج کمیٹی کے رکن شیخ ابراہیم پپو ممبر کے ساتھ دیگر اراکین کو لے کر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا۔ خطیبِ ملت صوفی انیس قادری صاحب نے  خصوصی دعاؤں سے نوازا۔ عارف نوری اور  سیٹھ اکبر اشرفی کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages