نشاط گرلس پرائمری و ہائی اسکول میں جشنِ جمہوریہ کا شاندار انعقاد
نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انصرام جاری نشاط گرلس پرائمری و ہائی اسکول میں جشنِ جمہوریہ کا انعقاد نہایت ہی شاندار طریقے سے عمل میں آیا اس پر مسرت موقع پر رسمِ پرچم کشائی نشاط گرلس ہائی اسکول کی صدر معلمہ انصاری صبیحہ میڈم کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا، جشنِ جمہوریہ کے 74 ویں جشن پر اسکول میں اپنی روایات سے منفرد تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اؤل پریڈ مارچ جسے نہایت ہی قلیل وقت میں بے پناہ محنتوں کے ساتھ اسکول ہذا کے فزیکل ڈائریکٹرس افروز میڈم اور ہاشمینہ میڈم نے طالبات کو تیار کیا جن کے پریڈ مارچ کو دیکھ کر آئے ہوئے تمام ہی مہمانان اور اراکینِ انجمن انگشت بدنداں رہ گئے، یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس جشنِ جمہوریہ کے پر لطف موقع پر برادرانِ وطن کو بھی مدعو کیا گیا تھا جس میں اؤل شریمتی راؤت میڈم (ہیڈ بم اسکوائیڈ سٹی پولیس اسٹیشن) شری دیورے صاحب، شریمتی پگارے میڈم ، شیام پوار صاحب (عائشہ نگر پولیس اسٹیشن) ضلع مراٹھی پترکار سنگھ کے ادھیاکش شری نانا مہاجن صاحب ریاستی کشتی چمپئن چنچل اور سردھا میڈم اور انکے گرو دیپک پاٹل صاحبانِ نے نشاط گرلس ہائی اسکول کے جوائنٹ سیکرٹری عالی جناب محمد حنیف گلزار صاحب کی ایک آواز پر لبیک کہا. ساتھ ہی ساتھ اراکینِ انجمن اور صدر تقریب مولانا نثار احمد عبدالستار صاحب، عبدالعزیز احمد اللہ صاحب، محمد عارف محمد عباس صاحب، محمد انصاری بدرالدجی صاحب ، نہال احمد رفیق میکو صاحب، اشفاق احمد عبدالعزیز صاحب، محمد لقمان نثار احمد صاحب، جمیل احمد مشتاق صاحب بنفس نفیس از اؤل تا آخر رونقِ تقریب رہے، جشنِ جمہوریہ کو نہایت دلنشیں نشاط گرلس پرائمری اسکول کی طالبات نے بنایا جس میں انہوں نہایت منفرد پروگرام پیش کیا جس میں قابل ذکر ہیں، منصورہ کا کاڑہ، کووڈ وکسن ،ڈاکٹر اے پی جے کلام، اور راکٹ، ساتھ ہی ساتھ حب الوطنی کے گیتوں پر ننھے ننھے بچوں کا ایکشن سانگ جس پر ان کے اساتذہ کی محنتوں کا رنگ بالکل عیاں نظر آرہا تھا، نشاط گرلس پرائمری اسکول کے بہترین پرفارمنس کا پورا کریڈٹ نشاط پرائمری کی ہیڈ مسٹریس سائرہ میڈم کو جاتا ہے جو اپنے فعال اقدامات کی بے نظیر ہیں، مساوات، بھائی چارہ اور اخوت کے پیغام کو جلا دینےوالے اس دن پر ہائی اسکول کی جانب سے بھی کئ قابلِ تقدیس ایونٹس پیش کئے گئے جس میں تقریبِ آغاز تلاوت قرآن پاک،حمد اور نعت پیش کی گئیں اور اس کے بعد استقبالیہ گیت کے علاوہ مختلف قومی گیت، ایکشن سانگ، جشنِ جمہوریہ پر مختلف زبانوں میں تقاریر، پیش کی گئیں جس کے لیے ہیڈ مسٹریس صبیحہ میڈم اور سوپر وائزر صائمہ میڈم اور انچارج اساتذہ کی کاوشات قابلِ تہنیت ہیں. اس پر ہجوم اور پر مسرت موقع پر خواتین سرپرست کی موجودگی میں طالبات کو اسپورٹس ویک کے انعامات سے نوازا گیا بعد ازیں مختصر، جامع، دعائیہ اور تہنیتی انداز میں حنیف گلزار صاحب نے طالبات اور اساتذہ سے خطاب کیا، جشن جمہوریہ کی اس پروقار تقریب کو امتیاز رفیق سر نے اپنی نظامت سے پرلطف اور پر جوش بنایا جس پر برادرانِ وطن بالخصوص محکمہ پولیس نے آپکی سراہنا کی، آخیر میں سائنس کی فعال معلمہ بشریٰ میڈم نے رسم شکریہ پیش کیا کہ آپکے لفظوں سے عیاں ہوا اؤل تشکرِ یزداں بعد ازیں مہمانان، اراکین انجمن ،صدر معلمات، ناظمِ تقریب، ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف ،طالبات و خواتین سرپرست کا شکریہ اور، مٹھائیوں کی تقسیم پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی.
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں