src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> گلشن ابراہیم کے محمد اکبر نے 2022 کا مسٹر مالیگاؤں خطاب اپنے نام کیا - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

ہفتہ، 28 جنوری، 2023

گلشن ابراہیم کے محمد اکبر نے 2022 کا مسٹر مالیگاؤں خطاب اپنے نام کیا

 



گلشن ابراہیم کے محمد اکبر نے 2022 کا مسٹر مالیگاؤں خطاب اپنے نام کیا




 
    2018 میں نیو فلیکس جیم خانہ ہلال پورہ نزد انصار شامل فیضان ماسٹر انکے جیم سے اپنی شروعات کرنے والے محمد اکبر محمد حسین نے پوری محنت لگن اور دل جمعی سے ماسٹر فیضان کی سرپرستی میں جیم شروع کیا. اسی کے ساتھ محمد اکبر پنج وقتہ نمازی تلاوت قرآن پاک بھی پابندی سے کرتے ہیں. بلکل ایک سادہ مزاج نرم گفتار سبھی چھوٹے بڑے لوگوں کو عزت دینے والے شخص ہے. زیادہ تر اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں نماز تلاوت قرآن پاک کی پابندی کے ساتھ ہی ساتھ وہ جِم بھی پابندی سے جایا کرتے ہیں. اپنے استقبالیہ پروگرام سے انہوں نے نوجوانوں کو صحت بنانے کی طرف دھیان دلایا اور نشہ کرنے والوں سے نشہ ترک کرنے کی بھی گزارش کی. اسی استقبالیہ پروگرام میں کچھ نوجوانوں نے ان سے فرمائش کی کہ اس پروگرام میں وہ اپنے ساتھ کامیاب ہونے والے تمام ساتھیوں کے ساتھ باڈی کی نمائش کریں. تب انہوں نے اس پروگرام میں یہ کہہ کر باڈی کی نمائش کی آپ لوگ بھی میری طرح جمِ اکھاڑہ جوائن کریں یا گھر پر ہی ورزش کریں اور اپنی صحت کو بنائے گے تو میں اپنی باڈی آپ لوگوں کو دکھاتا ہوں. اور پھر انہوں نے اپنا کرتا بنیان جیسے ہی اتارا پروگرام تالیوں سیٹیوں کی گونج سے چہک اٹھا. اخیر میں صدر تقریب الحاج نسیم خان صاحب نے تمام باڈی بلڈروں کو نقد انعامات سے نوازا اور پروگرام اختتام کو پہنچا آپ کو بتا دوں کہ محمد اکبر محمد حسین صاحب نے اپنے چار سالوں کے صحت بنانے کے سفر میں اب تک تقریباً 9 انعامات حاصل کئے جس میں سب سے پہلے کمپٹیشن میں انہوں نے 2019 میں حصّہ لیا اور انڈین بوٹک چمپئن میں سلور میڈل حاصل کیا اسی طرح سن 2019 میں انہوں پورے چار پرائز حاصل کئے جن میں اُتّر مہاراشٹر چمپئن سیکنڈ نمبر پر گولڈ میڈل حاصل کیا. ناسک شری گروپ میں سلور میڈل حاصل کیا. کے کے واک شری میں سلور میڈل حاصل کیا.* 
     *پھر 2020 میں تین پرائز حاصل کئے جس میں 25 جنوری کے دن گولڈ میڈل فرسٹ پرائز حاصل کیا. 14 فروری کو کے کے واک شری سلور میڈل حاصل کیا. 29 فروری ڈنڈوری گولڈ میڈل حاصل کیا. 2021 میں ناسک شری گولڈ میڈل حاصل کیا.* 
     *اور پھر آئی وہ گھڑی جس کا انہیں انتظار تھا 2022 میں 30 دسمبر کا دن سب سے یادگار خوشیوں بھرا لمحہ جسے وہ بھلا نہیں سکتے وہی جانتے ہیں کہ انہیں اس دن کتنی خوشیاں نصیب ہوئی اور اس دن محمد اکبر محمد حسین مسٹر مالیگاؤں بننے میں کامیاب ہوئے اور انہوں نے اس کمپٹیشن میں ٹائٹل جیت لیا شہر بھر میں کئی مقامات پر انکا استقبال کیا گیا اور انہیں مبارکباد پیش کی گئی.*
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages