src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> انتقال پرملال - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

بدھ، 11 جنوری، 2023

انتقال پرملال






 انتقال پرملال 

مفتی محمد الیاس قاسمی  بلرام پور (اتر پردیش) کا ۹/ جنوری ۳۲۰۲ء؁ بروز دوشنبہ شب میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون
مفتی صاحب مرحوم حکیم الاسلام قاری محمدطیب صاحب کے معتمد خاص تھے، آپ نے کم و بیش ۵۳/سال تک دار الافتاء میں خدمت انجام دی،جمعیۃعلماء ضلع بلرام پور کے صدارت کے عہدے پر بھی فائز رہے۔آپ کا امتیازی عمل غیروں میں دین کی دعوت و تبلیغ تھا۔
نماز جنازہ مفتی نعمت اللہ گونڈوی نے ادا کی اور تدفین بعد نماز ظہر آبائی قبرستان نگیریا اترولہ میں سوگواروں اور مقامی علماء کی موجودگی میں عمل میں آئی۔


پسماندگان میں ۲/ بیٹے اور ۵/ بیٹیاں، بیوہ اور پوتے پوتیاں اور نواسے نوسیاں شامل ہیں۔
مفتی صاحب کے انتقال پر الحاج گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے،سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے، درجات کو بلند فرمائے،پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے آمین
ائمہ مساجد،ذمہ داران مدارس عربیہ اور جماعتی احباب سے مفتی مرحوم کے لیے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے اہتمام کی درخواست ہے۔

جمعیۃعلماء مہاراشٹر

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages