src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> حراء انگلش میڈیم اسکول میں اسپورٹس ویک کا شاندار آغاز - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 3 جنوری، 2023

حراء انگلش میڈیم اسکول میں اسپورٹس ویک کا شاندار آغاز





حراء انگلش میڈیم اسکول میں اسپورٹس ویک کا شاندار آغاز




3/جنوری بروز منگل صبح سات بجے سنّی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام جاری حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج (مالیگاؤں)میں اسپورٹس ویک کا آغاز حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (چئیرمین حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں)کے دست مبارک سے ہوا۔بچّوں کی عُمدہ جسمانی نشو و نما کے لئے ایسے کھیلوں کا انتخاب کرنا چاہیئے جو بچوں کی صحت کو مزید مستحکم کرے۔اسی مناسبت سے حراء انگلش میڈیم اسکول میں اسپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا۔آج کی تقریب میں معزز مہمانان کے روبرو اسکول میں زیر تعلیم بچّوں نے مختلف کھیلوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے داد و تحسین وصول کیا۔3/جنوری بروز منگل سے 7/جنوری بروز سنیچر تک اسپورٹس ویک منعقد ہوگاـلڑکے اور لڑکیوں کے لئے علیحدہ دنوں کا انتخاب کیا گیا ہےـ آج کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا۔بعدہ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نعت پاک کانذرانہ پیش کیا گیا۔مدعو مہمانانِ کرام میں حافظ سید مقیم نوری،حافظ مقصود اشرفی،قاری نور محمد رضوی،قاری عبد السلام قادری،محمدنعیم نوری،عرفان منصوری،رضوان میمن،شہزاد رضوی،نعیم رضوی وغیرہ و دیگر معززین موجود تھے۔آج کی تقریب کے تمام تر انتظامات کو مکمل کرنے میں حراء انگلش میڈیم اسکول کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے کافی دلچسپی سے کام لیا۔سید شگفتہ قادری صاحبہ (پرنسپل حراء انگلش میڈیم اسکول اینڈ جونیئر کالج مالیگاؤں)کی نگرانی میں پہلے دن کی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages