src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورتمندوں میں سوئیٹر اور کمبل تقسیم - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

منگل، 10 جنوری، 2023

ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورتمندوں میں سوئیٹر اور کمبل تقسیم





ضیائے حق فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورتمندوں میں سوئیٹر اور کمبل تقسیم



پھلواری شریف پٹنہ (پریس ریلیز) انسانی ہمدردی ایک بڑی شئے ہے، خالق سے محبت وہی کرسکتا ہے جو مخلوق سے محبت رکھتا ہے، نص قرآنی وأحاديث اس بات کی گواہی دیتی ہے ۔
(خير الناس من ينفع الناس) (حدیث) 
"تم سے بہتر لوگ وہ ہیں جو لوگوں کو نفع پہنچاتے ہیں۔"


قرآن حکیم میں خیر کو کامیابی اور فلاح کا ضامن کہا گیا ہے۔ فرمایا:
(وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (قرآن) 
"اور نیکی کرو تاکہ تمہیں فلاح و کامرانی نصیب ہو۔"


اور لوگوں کو نفع پہنچانا سب سے بڑی نیکی ہے۔
ضیائے حق فاؤنڈیشن کی بنیاد بھی خلوص محبت، اخوت و بھائی چارگی، اور ایثار پر ہی ہے ۔
سال گذشتہ کی طرح اس سال بھی ضیائے حق فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی جانب سے غریبوں اور ضرورتمندوں میں کمبل سوئیٹر تقسیم کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 08/09/جنوری 2023 کو یہ خدمات مولانا محمد ضیاء العظیم قاسمی، قاری عبدالواجد ،قاری عبد الماجد، قاری ابو الحسن اور بھی کئی اہم شخصیات کے زیر نگرانی انجام دیا گیا،اس موقع پر ضیائے حق فاؤنڈیشن کی چئیر پرسن ڈاکٹر صالحہ صدیقی نے بھی فاؤنڈیشن کے ممبران سمیت تمام کارکنان کا اس کاوش پر مباکبادی پیش کرتے ہوئے انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا ۔


واضح رہے کہ ضیائے حق فاؤنڈیشن کی بنیاد 2011 میں رکھی گئی تھی اور اسی وقت سے تسلسل کے ساتھ یہ تنظیم اپنی خدمات انجام دے رہی ہے ۔ضیائے حق فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد علمی وادبی وثقافتی کام، اردو ہندی زبان وادب کی ترویج واشاعت، نئے پرانے شعراء و ادباء کو پلیٹ فارم مہیا کرانا، ان کے اعزاز میں پروگرام کا انعقاد کرکے حوصلہ افزائی کرنا، تعلیمی اداروں کا قیام، قدرتی آفات اور اجتماعی تشدد سے متاثرین کے لئے خالص انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ریلیف، فری طبی امداد، غریب طلبہ وطالبات کے لئے تعلیمی فیس کا نظم ونسق وغیرہ ہے ۔


ضیائے حق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اب تک سینکڑوں پروگرام کا انعقاد ہو چکا ہے جس کی خبریں اخبارات کی زینت بنی ہیں ۔
ضیائے حق فاؤنڈیشن کے ماتحت بہار کے دارالحکومت شہر پٹنہ کے پھلواری شریف میں ایک دینی ادارہ,, مدرسہ ضیاء العلوم،،اور ایک لائبریری,, ضیائے حق فاؤنڈیشن پبلک لائبریری ،، کا قیام عمل میں آیا ہے، جہاں کثیر تعداد میں طلباء وطالبات اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں،
,, ضیائے حق فاؤنڈیشن کی اپیل،،

ضیائے حق فاؤنڈیشن چونکہ ایک ایسی تنظیم ہے جو ہمیشہ غرباء، فقراء، اور ضرورتمندوں کی امداد کے لئے مستعد رہتی ہے،تنظیم کے اراکین اپنی ذاتی رقم سے ہی ان فریضے کو انجام دے رہے ہیں، لیکن بڑھتے اخراجات، اور خدمات کے دائرے دن بدن وسیع وعریض ہوتے جارہے ہیں، جس بنا پر اب اراکین فاؤنڈیشن سے اخراجات برداشت نہیں ہو رہے ہیں، اسی لئے آپ اہل خیر خواتین وحضرات سے گزارش ہے کہ اپنی ، اپنے اہل خانہ ، اور اپنے مرحومین کی جانب سے سالانہ، ماہانہ، مالی تعاون ،صدقات زکوٰۃ و عطیات کی رقم ٹرسٹ کو دے کر عند اللہ ماجور ہوں ،


موبائل نمبر 7909098319
              9899972265

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages