src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> سمستی پور کالج سمستی پور کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار نے کالج کی تعمیر وترقی میں تعاون کی اپیل - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 9 جنوری، 2023

سمستی پور کالج سمستی پور کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار نے کالج کی تعمیر وترقی میں تعاون کی اپیل





سمستی پور کالج سمستی پور کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار نے کالج کی تعمیر وترقی میں تعاون کی اپیل 





سمستی پور (پریس ریلیز) سمستی پور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار نے سبھی اساتذہ وکارکنان کے ساتھ نئے سال کے موقع پر ایک نشست کا انعقاد کیا ۔اس نشست میں تمام اساتذہ وکارکنان  شامل رہے۔  اس موقع پر  کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار نے کالج کی تعمیر وترقی اور تعلیم کو تعلیم کو بہتر بنانے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب کے تعاون سے ہی ترقی ممکن ہے، انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ اساتذہ سمیت تمام کارکنان اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔  
متھلا یونیورسٹی  کے زیر اہتمام 10/دسمبر سے شروع ہونے والے بی اے سال دوم کے امتحانات پوری شفافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ 9 نومبر کو آخری پرچہ لیا گیا ،سمستی پور کالج میں  امتحانات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے جدید آلات خصوصاً موبائل فون وغیرہ پر مکمل پابندی عائد تھی ۔کالج کے کارکنان ہمہ وقت مصروفِ عمل رہیں، جس کی بنا پر کسی بھی امتحانی مرکز میں کوئی ناخوش گوار واقعہ رونما نہیں ہوا، تعلیمی بورڈ کی جانب سے امتحانی مراکز کی سیکورٹی کے لیے بھی خاطر خواہ اقدامات کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ امتحان کے آخری دن سمستی پور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار نے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پر مغز خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ تعلیمی دراصل انسانی فلاح کا پہلا زینہ ہے، تعلیم سے ہی ہم جہالت کا قلعہ قمع کر سکتے ہیں، انسان کو چاہیے کہ دنیا کی تمام ضروریات میں اہم ضرورت حصول علم کو سمجھے، علم ہی وہ اجالا ہے جو تاریکی اور جہالت دور کرسکتی ہے ۔اس موقع درگیش رائے نے بھی اظہار خیال  کرتے ہوئے کہا کہ امتحان در اصل تعلیمی اور تدریسی پیمائش کا نام ہے، اور امتحان ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ہم اگر محنت و مشقت کریں گے تو اس کا نتیجہ بھی ہم خود دیکھیں گے ۔اس کے بعد سمستی پور کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ستین کمار کی جانب ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام گیا،  اس موقع پر تمام کارکنان موجود رہیں۔ سمستی پور کالج کے اساتذہ میں ڈاکٹر صفوان صفوی،  ڈاکٹر صالحہ صدیقی، مالا کماری، روی کمار، منہر سنگھ و دیگر اساتذہ  بھی موجود رہیں اور انھونے بھی پرنسپل صاحب کا شکریہ ادا کیا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages