src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> 811 واں عرســں سرکار خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ و محفل سماع ہے حد کامیاب - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

پیر، 30 جنوری، 2023

811 واں عرســں سرکار خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ و محفل سماع ہے حد کامیاب

  



811 واں عرســں سرکار خواجہ غریب نواز علیہ الرحمہ و محفل سماع ہے حد کامیاب







 مالیگاؤں : مورخہ 28 جنوری 2023.ء 5 رجب شریف 1444ھ بروز سنیچر بعد نماز مغرب بلند اقبال ہال عیدو مقادم چوک رمضان پوره مالیگاؤں میں عرس عطائے رسول ہندالولی معین دین و ملت سیدنا خواجہ معین الدین حسن سنجری ثم اجمیری زیر قیادت و سر پرستی جانشین صوفئ ملّت نقیبِ ملّت پیر زادہ صوفی نورالعین صابری،زیر صدارت حضرت مولانا محمد یوسف چشتی صاحب، زیر عنایت عاشق اہلبیت الحاج صوفی حافظ محمد اسماعیل چشتی الیاسی، مخیر قوم وملت الحاج محمد یوسف الیاس  سیٹھ صاحب و صوفی محمد رمضان چشتی الیاسی کے آغاز ہوا۔ قرآت حافظ و قاری حافظ و قاری آصف اشرفی صاحب نے پیش نظامت صوفی جمیل قادری ٹیلر صاحب و شہزاد عامر چشتی صاحب محفل سماع قوالی الحاج عبدالطيف حیراں اینڈ قوال پارٹی بطریق صوفیائے کرام

 عرس مبارک کے مواقع خانقاہی پروگرام میں اول خلیفہ صوفئ ملّت صوفی قاری محمد یوسف چشتی صاحب نے اپنا جانشین اپنے صاحب زادے کا اعلان بہ زبان جانشینِ صوفئ ملّت کے اظہار فرمایا. وہیں باقاعدہ طور پر قاری محمد اعجاز  چشتی صاحب کو جبہ تاج،خلافت و اجازت پیش کی گئی.


 وہیں پر مہاراشٹر ریاستی حج کمیٹی کے لیے شہر عزیز سے دوبارہ محترم شیخ ابراہیم شیخ اسلم المعروف پپو ممبر صاحب کو رکنیت ملنے پر 2023 صوفئ ملّت خانقاہی ایوارڈ . سے سرفراز کیا گیا. مشائخ عظام، ائمہ کرام، حفاظ کرام، تنظیموں کے ذمہ داروں کے بدست شال گل پوشی اور مبارک بادی پیش کی گئی.



” نقیبِ ملّت صاحب نے صوفئ ملّت کے انداز میں بےباکی سے محفل کے حوالے سے پر مغزز خطاب فرمایا اور کہا کہ صوفئ ملّت صاحب اکثر حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کا مشہور زمانہ قول کہا کرتے تھے کہ اتحاد زندگی ہے انتشار موت ہے لہذا فقیروں کو چھیڑنے کی ٹوڑنے کی کوشش نہ کرے یہ ولیوں کے دیار سے عطا کردہ ہوتے ہیں نہ جانے کب تقدیر بدل جائے لہذا اتحاد پر ترجیح دے اور انتشار سے بچیں. صوفئ ملّت صاحب کہ خدمت خلق کے جذبے کے تحت ہم کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے.صوفئ ملّت صاحب نے اس شہر کو بہت کچھ دیا بقول مختار عدیل صاحب کے صوفئ ملّت صاحب کو کسی کی ضرورت نہیں صوفئ ملّت صاحب سب کی ضرورت رہے. عرس سرکار غریب نواز کے موقع پر نصیحتاً تمام خانقاہوں کے سجادہگان، نمائندہ اور محبین اور تنظیموں کے سربراہ سے گذارش کی سرکار غریب کے نقش قدم پر کام کریں ہم سب کے ساتھ ہیں.“



حاضرین میں مخیر قوم و ملت الحاج محمد یوسف الیاس سیٹھ،حافظ اسماعیل اشرفی صاحب ،سیٹھ اکبر اشرفی ،صوفی سید انور علی قادری، فدائے خواجہ صوفی فخرالدین قادری ،فدائے اشرفیت صوفی عبدالماجد شکاری ،صوفی مختار شمسی، صوفی منتظم عاصی، صوفی مزمل علیمی ، صوفی محمد رمضان سالکی، اسیر تاج الشریعہ محمد عمران رضوی، آل انڈیا علماء مشائخ بورڈ کے صدر حافظ عابد اشرفی، حافظ توصیف اشرفی، حافظ ابرار اشرفی، حکیم عابد کاملی، صوفی عبدالماجد قادری، سبطین رضا، صوفی کلیم صابری، صوفی عرفان بابا قریشی ،صوفی قاسم چشتی ،فہیم قادری، صوفی حسین مقادم ،مبین قادری ایولہ ،محمد شاکر چشتی، جاوید چشتی ،عارف چشتی ،ریاض احمد قادری عطر والا، اصغر علی منا ممبر، افسر قادری، برادر منصور کارپوریٹر عبدالطيف، صوفی صادق انار والے، رفیق قدیری، سید کلیم الدین، محمد اسلم سیٹھ چشتی ،صوفی فیاض قدیری ،محمد اعظم چشتی ،محسن صوفی بلال احمد صابری صاحبان



حافظ عرفان رضا، انصاری ضیاء الرحمن شاہد ممبر، زید انجم، عابد فرنیچر نے نسبتِ سرکار غریب نواز علیہ الرحمہ نیاز تقسیم کی.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages