جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ دینی تعلیمی بورڈ کے ماتحت مساجد کے ائمہ و مکاتب کے اساتذہ کا ایک روزہ ٹریننگ کیمپ
کل بروز سنیچر 28 جنوری کو دفتر جمعیت علماء نیاپورہ مدنی روڈ پر اراکین دینی تعلیمی بورڈ ضلع ناسک کی ایک اہم مشاورتی نشست منعقد ہوئی،اس میٹنگ کی صدارت صدر جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے فرمائی، حافظ انعام الرحمن ناولٹی کی قرات سے مشاورتی نشست کا آغاز ہوا، صدر محترم کے حکم پر، سب سے پہلے حضرت مولانا ظہیر ملی صاحب کے والد، مرحوم امین خلیفہ کے لیے تعزیتی تجویز مولانا امتیاز اقبال نے پیش کی، ایصال ثواب کے بعد مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے دعائے مغفرت فرمائی، حافظ مختار جمالی صاحب کی تجویز "کہ دینی تعلیمی بورڈ کے ماتحت چلنے والے مکاتب کے معلمین و معلمات کا ایک روزہ تربیتی اجلاس منعقد کیا جائے، اس پر بحث مباحثہ کے بعد یہ طے پایا کہ ان شاء اللہ 6/فروری 2023 بروز پیر کو ایک روزہ تربیتی اجلاس صبح گیارہ بجے سے تا اختتام مسجد حمیدیہ بڑا قبرستان میں منعقد ہوگا، مولانا امتیاز اقبال نے تجویزپیش کی کہ گاؤں اور دیہاتوں میں میت کی تجھیز و تکفین شرعی طور پر انجام دینے والے افراد اور میت کو غسل دینے والی خواتین کی کمی ہے، اس لیے اس کو بھی تربیتی نشست کا حصہ بنایا جائے، ان شاء اللہ یہ موضوع بھی شامل رہے گا، اس تربیتی اجلاس میں جمیعت علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب مدظلہ کو بھی مدعو کیا جائے گا، بعد ازاں پچھلے دنوں دیہاتوں کے دورے کی کارگذاری اور اس کے تقاضے بھی مولانا امتیاز اقبال، حافظ مختار جمالی اور اعجاز احمد انڈیگو نے پیش کئے، چندے کے لیے آنے والے سفراء کے معاملات بھی زیر بحث آئے، ان کے لیے ضوابط طے کیے گئے ہیں ان شاء اللہ عوام الناس اور اہل خیر حضرات کے لیے انکو شائع کیا جائے گا، مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے اس موقع پر فرمایا کہ حالات اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ائمہ کرام اور معلمین و معلمات کی تربیت بہت ضروری ہے، خاص طور پر ارتداد کے واقعات پیش آنے کے بعد دیہاتوں کے ائمہ کرام کو بہت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، ان شاء اللہ آئندہ دنوں میں اسکولوں میں دینیات اور اسلامیات کے امتحانات کی تیاری کرانے والے معلمین و معلمات کی تربیت کے لئے بھی نشست منعقد کی جائے گی، آپ ہی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا، اس میٹنگ میں حاجی محمد مکی، مولانا نعیم الظفر نعمانی صاحب، انیس فہمی، مولانا امتیاز اقبال، حافظ مختار جمالی، حافظ انعام الرحمن ناولٹی ،مولانا ظہیر ملی،جمال نثار سیاں، اعجاز احمد انڈیگو، عبدالرحمن پیارے، عبدالماجد شیخ، اور آفس سکریٹری مولانا عبدالمتین قاسمی صاحب شریک رہے، عبدالمالک بکرا اور قاری حفیظ الرحمن شمسی صاحبان اپنی علالت کی وجہ سے شریک نہیں ہوسکے-
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں