src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> مشترکہ اجلاس دستارِ فضیلت و ردا پوشی کامیابی کے ساتھ ہمکنار - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 22 دسمبر، 2022

مشترکہ اجلاس دستارِ فضیلت و ردا پوشی کامیابی کے ساتھ ہمکنار




مشترکہ اجلاس دستارِ فضیلت و ردا پوشی کامیابی کے ساتھ ہمکنار




 مالیگاؤں :  21/ دسمبر 2022ء بروز بدھ بعد نمازِ مغرب سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری چار جامعات کے 111 طلباء و طالبات کا مشترکہ اجلاس دستار بندی و رداء پوشی کا انعقاد اے ٹی ٹی ہائی اسکول گراؤنڈ مالیگاؤں میں ہوا جس کا آغاز حافظ تجمل حسین رضوی (صدر المدرسین الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم مالیگاؤں) نے تلاوت کلام مجید سے کیا بعدہُ نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا گیاـ الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم کے فعال مدرس حضرت مفتی محمد رضا مرکزی صاحب نے "علم دین حاصل کرنے کی اہمیت" پر پُر مغز خطاب کیا حضرت علّامہ حافظ غفران اشرفی صاحب (ناظم تعلیمات جامعہ آلِ رسول مالیگاؤں) نے نظامت کے فرائض بحسن و خوبی انجام دیے 


معاشرے میں بگاڑ کم علمی کا نتیجہ (مولانا سید محمد امین القادری صاحب):  مذکورہ عنوان کے تحت مولانا موصوف نے کہا کہ معاشرتی بے راہ روی سماجی برائیاں کم علمی کی بناء پر پھیل رہی ہے دینِ اسلام سے بے رغبتی اسلامی علوم سے ناآشنائی سنّت رسول سے انحراف ہماری نسلوں کو تباہ و برباد کردے گی ہمارے اسلاف نے علم کی بنا پر زمانے کو اپنا گرویدہ بنایا مگر ہم کم علمی کی بنا پر ہر جگہ ذلیل و رسوا ہورہے ہیں  ہمارے پاس، ہمارے بچوں کے پاس علم رہیگا تو ہم ہر محاذ پر سرخرو ہوجائیں گے اپنے بچوں کو علم دین سے روشناس کروائیں اچھی تعلیم کا بندوبست کرے یہی ہمارے لئےذریعہ نجات ہےـ 
معاشرہ مستحکم کیسے ہو؟ (حضرت مولانا شاکر علی نوری)   اپنے ملفوظات کا آغاز کرتے حضور امیر سنی دعوت اسلامی نے کہا کہ آج ہر گھر میں اختلاف ایک مسئلہ بن چکا ہے بھائی بھائی آپس میں دست و گریباں ہیں، باپ بیٹوں میں نا اتفاقی ہے، ساس بہو کا جھگڑا، شوہر بیوی کا جھگڑا  جس کی وجہ سے ہمارا معاشرے غیر مستحکم ہورہا ہے اگر ہم نے قرآن کے مقدس اصولوں پر عمل کیا تو معاشرہ مستحکم ہوجائے گاـ اپنے خطاب کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے آپ نے کہا کہ مصطفیٰ جان رحمت ﷺ کا ارشاد ہے کہ صدقہ دینے سے مال کم نہیں ہوتا اور معاف کردینے سے عزت کم نہیں ہوتی اللہ کے رسول ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حق پر رہتے ہوئے جھگڑا نہ کرنے والے کو جنت کی بشارت ہے اگر معاشرے کو اتفاق و اتحاد کا گہوارہ بنانا ہے تو عفو و در گزر کو اختیار کرنا پڑے گاـ


علم اور نظامِ مصطفیٰ ﷺ (مفکر اسلام علّامہ قمر الزماں خان اعظمی صاحب) اسلام کے مقابلے جتنی بھی قومیں ہیں ان سب کا نظام  ظلم و جبر، عصبیت، علاقائیت، نسلی تعصب، اقرباء پروری پر قائم ہے واحد مذہب اسلام ہے کہ اس کا نظام علم پر قائم ہے دنیاوی حکمرانوں نے اپنی رعایا کو جاہل رکھ کر ان کو شعور اور بیداری سے دور کیا ان کو ان کی نسل کو غلامی کی زنجیر میں جکڑے رکھا مگر اللّٰہ کے رسولﷺ نے اپنے نظام میں مرد اور عورت پر علم کا حاصل کرنا فرض قرار دیا انسانیت کو جہالت کی تاریکی سے نکال کر آسمان ہدایت کا ستارہ بنا دیا پیغمبر اعظم ﷺ نے جو علم عطاء کیا اس کی بنیاد انصاف پر قائم ہےـ رسول اللہ کتاب لیکر تشریف لائے ایک ایسی کتاب جسمیں انسانیت کے لئے شعور، انسانی حقوق، آپسی محبت، بھائی چارگی، محبت الفت، کا علم اور درس ہےـ  مصطفیٰ جان رحمت ﷺ کا علمی نظام پوری انسانیت کے لئے مکمل ضابطۂ حیات ہےـ


دستارِ فضیلت و ردا پوشی کا روح پرور منظر: عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جاری چار جامعات کے 111 طلباء و طالبات کی دستارِ بندی و ردا پوشی سادات کرام، مشائخین عظام و علمائے اہلسنّت کی موجودگی میں کی گئی یہ منظر اہلیانِ شہر مالیگاؤں کی آنکھوں کے لئے باعثِ فرحت و مسرت ہےـ


اجلاس دستارِ فضیلت و ردا پوشی کو اول از اخیر کامیاب کروانے کے لئے الجامعۃُ القادریہ نجمُ العلوم،جامعہ آلِ رسول کے جملہ اساتذۂ کرام، علمائے عظام ، حفاظ کرام و جامعہ عائشہ صدیقہ اور جامعہ خدیجۃُ الکبریٰ کی معلمات مبلغات نے اپنی خدمات انجام دیے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں تمام شعبہ جات سے وابستہ اراکین نے اپنی ذمّہ داریوں کو بحسن خوبی انجام دیے 


رپورٹ :- عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں (شعبۂ نشر و اشاعت)

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages