src='https://pagead2.googlesyndication.com/pagead/js/adsbygoogle.js?client=ca-pub-2927126055114474'/> اختر آباد لکی اسٹار ہوٹل کے پاس جنتادل سیکولر کی عوامی میٹنگ - مہاراشٹر نامہ

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

جمعرات، 22 دسمبر، 2022

اختر آباد لکی اسٹار ہوٹل کے پاس جنتادل سیکولر کی عوامی میٹنگ






اختر آباد لکی اسٹار ہوٹل کے پاس جنتادل سیکولر کی عوامی میٹنگ




کئی سرکردہ افراد کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع





        گلاب پارک آدم نگر اور اخترآباد و اطراف کے علاقے میں بنیادی مسائل کی وجہ سے اس حصے کی عوام بے حد پریشان ہیں. شہر کا وہ علاقہ جو قدیم آبادی کا ہونے کے باوجود مسائل سے گِھرا ہوا ہے. اس علاقے میں پرانی دقتیں ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں، اس پر طُرّہ یہ کہ نت نئی پریشانیاں جنم لے رہی ہیں. کارپوریشن کی جانب سے گلاب پارک آدم نگر اور اخترآباد و اطراف کی بستیوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے. کارپوریشن اور نمائندوں کی اس پہلو تہی سے عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے. پاورلوم کا علاقہ ہونے کی وجہ سے بجلی کمپنی کی تانا شاہی کا بھی شکار ہے. یہی نہیں گزشتہ کچھ عرصے سے سماج دشمن عناصر بھی اپنی مجرمانہ سرگرمیاں بڑھا کر پورے علاقے کی عوام کو نہ صرف پریشان کئے ہوئے ہیں بلکہ علاقے کی بدنامی کا سبب بھی بنے ہوئے ہیں. 


             ایسے حالات کو دیکھتے ہوئے  گلاب پارک آدم نگر اور اختر آباد سمیت اطراف کے سرکردہ لوگوں نے جنتادل سیکولر کے سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی اور صدر شانِ ہند نہال احمد سے ملاقات کر کے مذکورہ بالا تمام مسائل کے حل کے لئے ٹھوس لائحۂ عمل تیار کرنے کی گزارش کی، جس پر مشورہ سے یہ طئے پایا کہ مورخہ 23 دسمبر، بروز جمعہ، رات آٹھ بجے سے دس بجے تک، اخترآباد آدم مسجد لکی اسٹار ہوٹل کے پاس میں ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا اور عوامی مشورے سے کوئی قدم اٹھایا جائے گا. 


           اسی طرح _جنتادل سیکولر_ کی بڑھتی عوامی طاقت، مقبولیت و کام کاج سے متاثر ہو کر علاقے کے کئی سرکردہ افراد _جنتادل سیکولر_ میں شمولیت اختیار کریں گے جن کا استقبال پارٹی صدر و ذمّہ داران کی جانب سے کیا جائے گا. 


            اس عوامی میٹنگ سے _ جنتادل صدر شانِ ہند نہال احمد ،سیکریٹری مستقیم ڈِگنیٹی، رضوان خان سر، سہیل عبدالکریم صدرالدین مقادم _ کے علاوہ دیگر مقررین بھی اپنے خیالات اور رائے کا اظہار کریں گے. آپ سے گذارش ہے کہ وقت مقررہ پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کریں.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages