عظیم الشان و باوقار تقریبِ رسم اجراء برائے شعری مجموعہ نَـئــے لـَـہــجــے کــی دَســتـَـکــــــــــــــــ
( شاعر :- رفیق سَروَر صاحب )
بروز جمعہ، مورخہ ٢ دسمبر ٢٠٢٢، بوقت شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک، "بنکر لانس" انصار جماعت خانہ گراؤنڈ، مالیگاؤں میں اُردو ادب و سخن کی سرزمین، شہرِ عزیز مالیگاؤں کے سچے قلمکار، منفرد لب و لہجہ، نئی سوچ و فکر اور جداگانہ لفظیات کے ممتاز شاعر محترم رفیق سَروَر صاحب کے اولین شعری شعری مجموعہ کلام " نئے لہجے کی دستک " کا عظیم الشان و باوقار اجراء عمل میں آ رہا ہےـ
محترم رفیق سَروَر صاحب کو اُن کے اولین شعری مجموعہ کلام " نئے لہجے کی دستک " کے اجراء پر ہم دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کرتے ہیں اور شہرِ عزیز کے تمام ہی اہلِ عِلم، اہلِ قلم و اہلِ ذوق و ادب نواز حضرات سے اس عظیم الشان و باوقار تقریبِ رسم اجراء میں شرکت کی پُرخلوص گذارش کرتے ہیں...!
منجانب :- نــویــد پــریــم
( صدر مہک فاؤنڈیشن، جعفرنگر، مالیگاؤں )
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں