دفتر جمعیتہ علماء مدنی روڈ سے علاج و معالجہ کیلے گولڈن کارڈ کا آغاز
شہر کی ابادی 67 فیصد جھونپڑی پر مشتمل ہے جہاں روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کی تعداد زیادہ ہے ہر شعبے میں غربت و افلاس کا سامنا کررہے لوگ شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ صدر جمعیتہ علماء مدنی روڈ حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب کی خصوصی دلچسپی سے کارپوریشن کی جانب سے دفتر جمیعتہ علماء مدنی روڈ سے مورخہ 29 نومبر 2022 بروز منگل سے روزانہ شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک گولڈن کارڈ ( آیوشمان کارڈ) بنانے کا آغاز ہوچکا ہے ۔ اس کارڈ سے سالانہ بارہ سو بیماریوں کے علاج و معالجہ کے لئے پانچ لاکھ روپئے تک سہولت مل سکے گی ۔ شہر مالیگاؤں کے آٹھ ہاسپٹل میں گولڈن کارڈ کی اسکیم جاری ہے ۔ شہریان اس بات کا خیال رکھیں کہ 2011 کی مردم شماری کے مطابق جن لوگوں کا نام سرچ کرنے پر واضح ہوگا انھیں لوگوں کا گولڈن کارڈ ( آیوشمان کارڈ ) بن سکے گا۔ اس لسٹ میں تقریباً دو لاکھ پچاس ہزار لوگوں کا نام درج ہے ۔ گذشتہ دنوں کارپوریشن میں منعقدہ میٹنگ میں میونسپل کمشنر بھال چندر گوساوی،ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے،رکن اسمبلی حضرت مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب نے اس بات کا خلاصہ کیا ۔ یہ کام ان لائن ہوتا ہے اس لئے گولڈن کارڈ ( آیوشمان کارڈ) بنانے کے لئے آنے والے حضرات صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ بسا اوقات سائیڈ نہیں چلتی ہے اس لئے کسی بھی ان لائن کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا مشکل ہوتا ہے ۔ گولڈن کارڈ ( ایوشمان کارڈ) بنانے کے لئے اپنے ساتھ اوریجنل راشن کارڈ اور آدھار کارڈ ضرور لائیں راشن کارڈ پیلا،کیسری،سفید کسی بھی کلر کا ہو نام سرچ کرنے پر واضح ہونا چاہئے ایسے ہی حضرات کا گولڈن کارڈ بنے گا عوام اس بات کا دھیان رکھیں ۔ اس قسم کی اطلاع بغرض اشاعت سہیل ماسٹر نے روانہ کی
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں